Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam قرآن میں حبل اللہ سے کیا مراد ہے ؟؟

  • قرآن میں حبل اللہ سے کیا مراد ہے ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on October 4, 2024 at 9:58 pm

    قرآن میں جو واعتصموا بحبل الله جميعا آیا ہے اس میں حبل اللہ سے کیا مراد ہے ؟؟ صرف قرآن یا ساتھ میں سنت بھی یا ساتھ میں حدیث بھی ؟؟ کچھ لوگ کہتے ہیں قرآن اور حدیث حبل اللہ ہے۔ کیا یہ درست ہے ؟؟ برائے مہربانی ریفرنس سے بتائیں کہ قرآن میں حبل اللہ سے کیا مراد ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 3 months, 2 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • قرآن میں حبل اللہ سے کیا مراد ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 3 months, 2 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 5, 2024 at 12:27 am

    حبل اللہ سے مراد قرآن ہے۔ قرآن ہی ہے جو دین میں اختلاف فہم دور کرنے کے لیے نازل ہو ہے۔ اسی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ تفرقے میں نہ پڑو اور جو قرآن کہ رہا ہے اس کو مان لو۔

    یہاں سنت مراد نہیں۔ سنت اعمال کا نام ہے۔

    احادیث دین کا مستقل ماخذ نہیں ہیں۔ ان میں دین پر عمل کا ذکر ہوتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 5, 2024 at 1:09 am

    کیا اس بات کی مزید کوئی دلیل دی جاسکتی ہے کہ حبل اللہ سے مراد صرف قرآن ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 5, 2024 at 2:08 am

    اس پر البیان میں غامدی صاحب کا نوٹ دیکھیے

    آسمان سے زمین تک خدا اور بندوں کے درمیان جو رسی تنی ہے وہ قرآن ہی ہے۔ یہ تعبیر اسی کے لیے موزوں ہے۔ اس میں تفرقہ پیدا نہ کرنے کی بات گزشتہ اقوام کے لیے بھی کہی گئی کہ انھوں نے اپنی کتاب کو ٹکڑے ٹکڑے کر لیا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 5, 2024 at 2:29 am

    بات بالکل واضح ہوگئی۔

    جزاک اللہ خیرا

You must be logged in to reply.
Login | Register