Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions نمازیں جمع کرنا

  • نمازیں جمع کرنا

    Posted by Erik Hosain on October 18, 2024 at 9:47 am

    اسلام علیکم سر

    میں ایک فری لانسر ہوں اور نہ چاہتے ہوئے بھی رات کو کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ میں پاکستان میں ہوں اور کام امریکہ میں کرنا پڑتا ہے ۔ گھر میں میرے علاوہ اور کوئی ہے بھی نہیں جس پر یہ ذمہ داری ہو !

    میرے لیے دن کہ اوقات میں تمام نمازیں پڑھنا انتہائی مشکل رہتا ہے ! پہلے میں نمازیں جمع کرلیا کرتا تھا مگر کچھ دن قبل دوست نے کیا کہ نمازیں جمع نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کا معمول ہی بن گیا ہے ایسا کرنا جس پر میں نے چند دن کوشش کی ہے۔ کہ تمام نمازیں اپنے اوقات میں ہی پڑھوں مگر اسکی وجہ سے میں انتہائی پریشان ہوگیا ہوں کیوں کہ نیند بھی اب پوری نہیں ہوتی اور س وجہ سے میری نمزیں جمع تو دور جمع کہ اوقات بھی گزر جاتے ہیں ۔

    میں نے مختلف اوقات میں سونے کی بھی کوشش کی ہے مگر اس کی وجہ سے اب ظہر اور عصر جمع ککیا مغرب کے بعد جا کر آنکھ کھلتی ہے ! پہلے میں کم از کم ظہر اور عصر جمع کرلیا کرتا تھا اور باقی تمام نمازیں اپنے اوقت پر مگر اب مجھے انتہائی شرمندگی محسوس ہوتی ہے خدا کے حضور جب میں مغرب کی نماز کے ساتھ ظہر اور عصر پڑھتا ہوں جو کہ قضاء ہوجاتی ہیں !

    مجھے اس معاملے میں آپ کی رہنمائی درکار ہے گویا کہ میں اس وقت انتہائی پریشان ہوں کہ خود پر شرم آتی ہے کہ رب کائنات کی تمام تر نعمتوں کے بعد بھی میں اتنا نہیں کر پا رہا کہ ان کے حضور دل سے حاضری ہی لگوا لوں ، شرمندگی کی ایک مستقل کیفیت ہو جو میرا احاطہ کیے ہوئی ہے ۔

    بہت شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply

You must be logged in to reply.
Login | Register