-
Car Purchased On Partnership
السلام علیکم جی میرا سوال یہ ہے کہ مثال کے طور پر اگر میں کوئی گاڑی خریدتا ہوں جس کی رقم ہے اٹھ لاکھ جس میں چھ لاکھ میرے ہیں اور دو لاکھ میرے دوست کے اور میں وہ گاڑی اپنے اسی دوست کو رینٹ پر چلانے کے لیے دے دیتا ہوں اور ہم یہ طے کرتے ہیں کہ کرائے کی رقم میں 25 فیصد ان کا اور 75 فیصد میرا ہوگا ۔ تو کیا یہ جائز ہے ؟
اور اسی طرح کچھ دنوں بعد ہم وہ گاڑی بیچ دیتے ہیں اگر گاڑی میں نقصان ہوا ہو تو 75 پرسنٹ میرا نقصان اور 25 پرسنٹ دوست کا نقصان شمار کیا جائے گا لیکن اگر گاڑی منافع میں بیچیں تو جتنا بھی منافع ہوا ہو اگر ہم برابر تقسیم کر لیں ۔ تو کیا یہ جائز ہوگا ؟
Sponsor Ask Ghamidi