Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State Claim Of Prophethood And Fasad Fil Ard

Tagged: , ,

  • Claim Of Prophethood And Fasad Fil Ard

    Posted by Usama Asif on November 3, 2024 at 10:36 am

    سلام! اگر موجود دور میں کوئی شخص دعویٰ نبوت کرے تو کیا اسے فساد فی الارض کے زمرے میں قتل کیا جائے گا یا فتنہ کے زمرہ میں ہوگا؟

    Umer replied 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Claim Of Prophethood And Fasad Fil Ard

    Umer updated 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • Umer

    Moderator November 3, 2024 at 9:37 pm

    نبوت کا محض دعویٰ فساد فی الارض کے دائرے میں نہیں آتا۔

    زمین میں فساد پیدا کرنے کی تعبیر

    اُس صورت حال کے لیے آتی ہے، جب کوئی شخص یا گروہ قانون سے بغاوت کرکے لوگوں کی جان و مال ، آبرو اور عقل و راے کے خلاف برسر جنگ ہو جائے۔ چنانچہ قتل دہشت گردی، زنا زنا بالجبر اور چوری ڈاکا بن جائے یا لوگ بدکاری کو پیشہ بنا لیں یا کھلم کھلا اوباشی پر اتر آئیں یا اپنی آوارہ منشی، بدمعاشی اور جنسی بے راہ روی کی بنا پر شریفوں کی عزت و آبرو کے لیے خطرہ بن جائیں یا نظم ریاست کے خلاف بغاوت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں یا اغوا، تخریب، ترہیب اور اِس طرح کے دوسرے سنگین جرائم سے حکومت کے لیے امن و امان کا مسئلہ پیدا کر دیں تو وہ اِسی فساد فی الارض کے مجرم ہوں گے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register