Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions After Death Life

  • After Death Life

    Posted by Ahmad Haroon Khan on November 5, 2024 at 6:15 am

    السلام علیکم اللہ تعالی اپ سب پر رحمتیں اور سلامتی عطا فرمائے امین

    میرا سوال غامدی صاحب سے ہے اور میں ایک عاجزانہ سی گزارش کروں گا کہ اس کا جواب غامدی صاحب ہی دیں اور سوال یہ ہے کہ میں نہیں جانتا کہ میں پیدائش سے پہلے کہاں تھا کن حالات میں تھا میری روح کہاں تھی یہ جسم تو ایگزسٹ نہیں کرتا تھا لیکن اسلامی تعلیمات میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ میری روح کہیں نہ کہیں کسی اور عالم میں ایگزسٹ کرتی تھی۔ اب میں نہیں جانتا مجھے اس بات کا کوئی بھی اندازہ نہیں ہے نہ کوئی یادداشت ہے کہ میں کہاں تھا اور کن حالات میں تھا تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ میری موت کے بعد جو زندگی ہے جس کی بنیاد پر اسلام کا پورا مذہب پورا دین کھڑا ہوا ہے وہ ایگزسٹ کرتی ہے ۔ میری سمجھ کے مطابق انسان کی پیدائش سے پہلے کی زندگی اور انسان کی موت کے بعد کی زندگی میں بہت گہری مماثلت ہے تو اگر مجھے میری پیدائش سے پہلے ہی کی زندگی جو میں گزار چکا ہوں اس کے بارے میں ایک فیصد بھی میری یادداشت میں کہیں محفوظ نہیں ہے جو کہ میں زندگی گزار چکا ہوں ایک تو مرنے کے بعد کی زندگی پھر کیسے یاد ہوگی کیسے ایگزسٹ کرے گی۔ اسلامی تعلیمات میں مرنے کے بعد کی زندگی کو ہمارے ایمان کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن میرے ساتھ بہت سنگین مسئلہ یہ ہے کہ اگر مجھے اس زندگی کے بارے میں کچھ یاد نہیں ہے کہ وہ کہاں تھی کیسی تھی میں کہاں سے گزرا تو پھر مرنے کے بعد کی زندگی کا مجھے کیسے ہو پتہ لگے گا کیسے یاد رہے گی کیسے میں اسے محسوس کروں گا براہ کرم صرف غامدی صاحب اس میری مشکل کو اسان کرنے میں میری مدد کریں اور جواب دیں پلیز شکریہ السلام علیکم

    Umer replied 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply

You must be logged in to reply.
Login | Register