Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Maruf And Munkir Distinction (معروف و منکرات)

  • Maruf And Munkir Distinction (معروف و منکرات)

    Posted by Aejaz Ahmed on November 7, 2024 at 3:19 pm

    قرآن کے حکم امر بالمعروف و نہی عن المنکرات کے تناظر میں برائے مہربانی بڑے بڑے معروف اور منکر اعمال یہاں لکھ دیں۔

    کیا نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ وغیرہ بھی معروف اعمال ہیں ؟؟

    کیا کفر، شرک اور ترک نماز، روزہ، حج زکوٰۃ بھی منکرات ہیں ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Maruf And Munkir Distinction (معروف و منکرات)

    Aejaz Ahmed updated 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 7, 2024 at 10:46 pm

    معروف سے مراد دینی رسوم نہیں ہیں، یہ وہ بھلائی کی باتیں جو سب لوگوں کے نزدیک بھلائی کی باتین ہیں اور اسی طرح منکر سے مراد جانی مانی برائیاں ہیں ۔ معروف میں مثلا یہ چیزیں شامل ہیں، سچ بولنا، لوگوں کی مدد کرنا، ، صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا۔

    منکر میں مثلا اس قسم کی چیزیں شامل ہیں قتل کرنا، دھوکا دینا،، غرور کا مظاہرہ کرنا وغیرہ۔

    ان میں کوتاہی کا الزام مسلمان سمیت ہر کسی کو دیا جا سکتا ہے۔

    دینی احکام کو امر و نہی کہتے ہیں جن کی جمع اوامر و نواہی ہے۔ ان میں کوتاہی دینی لحاظ سے گناہ ہے۔ اس کا مطالبہ صرف مسلمانوں سے کیا جاتا ہے۔ جیسے نماز روزۃ حج زکوۃ قربانی وغیرہ

    خدا کا کفر اور اس کے شرک معروف و منکر میں شامل نہیں ہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member November 7, 2024 at 10:53 pm

    جزاک اللہ ڈاکٹر عرفان شہزاد صاحب۔ بات واضح ہوگئی

You must be logged in to reply.
Login | Register