Forums › Forums › General Discussions › Women’S Adornment
-
Women’S Adornment
Posted by Rashid Bangash on November 8, 2024 at 6:25 amKya khawateen kapre bhi chupa kar rakhe kyunke zeenat ko chupane ka hukum fia giya hai
Jaise is tasveer main dekhaya giya hai.
Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 1 week ago 2 Members · 8 Replies -
8 Replies
-
Women’S Adornment
-
Rashid Bangash
Member November 9, 2024 at 2:49 amسر پلیز اس سوال کا جواب دیجیے گا
اخر کیوں عورتوں کو حکم دیا کہ زینت چھپانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ کیا شادی بیاہ پہننے جانے والی ملبوسات کو بھی چھپانا لازم ہے ۔
-
Rashid Bangash
Member November 9, 2024 at 2:55 amخواتین کے لیے ہر وقت زنا کا خوف درپیش نہیں ہوتا پھر بھی زینت کو چھپانے کا حکم دیا گیا ہے اگر ہم شادی میں جائیں تو وہاں پہ مرد بھی ہوتے ہیں جیسا اپ کہتے ہیں کہ اگر عورت نے زیور پہنا ہو تو اس کو بھی چھپا کر رکھے پھر خواتین کب زیور پہننے یہ تو شادی بیاہ کی چیز ہے اس کو چھپانے کا حکم کیوں ہے۔ کیا یہ زیادتی نہیں ہے ؟
اگر ہمیں کوئی کسی سے بھی کوئی خوف نہ ہو پھر بھی زینت کو چھپایا جائے گا، شادی بیاہ میں یہ تو زیر بحث نہیں اتا
-
Rashid Bangash
Member November 10, 2024 at 8:06 amSir agar aurat ne agar khulle kapre pehne hon or seene ko kisi aur kapre na dhanpa ho, tou kia ye theek rahe ga.
Like below 👇 pictures 🖼️
And
اگر کسی عورت نے شادی بیاہ میں پہنے والے ملبوسات زیب تن کیے ہوں کیا اسے بھی چھپانا لازم ہوگا اور اپ کہتے ہیں کہ اگر عورت نے زیور پہننا ہو تو اس کو بھی نمایاں نہ کرے ، پھر خواتین کس مواقع پر زیورات پہننے کیونکہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں وہاں تو مرد ضرور ہوتے ہیں یہ پابندی کیوں ہے عورت کو تو ہر وقت زنا کا خوف درپیش تو نہیں ہوتا اخر کیوں ایسا ہے ؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar November 10, 2024 at 11:29 pmجیسا کہ پہلے عرض کیا گیا تھا کہ محض زنا کا اندیشہ ہی اس کی وجہ نہیں۔ فرد اور سماج کی نظر اور خیال کو بھی پاکیزہ رکھنا مقصود ہے۔ اس لیے زیب و زینت کر رکھی ہو تو خواتین اسے چھپائیں گی سوائے اس زینت کے جو عام طور پر ظاہر رہتی ہے۔ گریبان کی زینت کو خاص طور پر چھپانے کا حکم ہے۔
عام کپڑوں کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔ جب زیور یا کشیدہ کاری وغیرہ کی گئی تو تو گریبان اور سینے پر کی گئی زینت کو چھپایا جائے گا۔ باقی کپڑے ظاہر رکھے جا سکتے ہیں چاہے ان پر زینت کی گئی ہو۔
خواتین دوپٹا یا چادر اوڑھے ہوئے ہوتی ہیں، اسی کو گریبان پر ڈال لینا چاہیے ۔
اس میں کوتاہی ہو جائے تو اللہ سے معافی طلب کرلیں۔ یہ سد ذریعہ کی ہدایت ہیں جن کا مقصد اصل گناہ سے بچانا ہے۔ جب اصل گناہ نہیں ہوا تو اس مین کچھ کوتاہی ہو جائے تو قابل معافی ہو سکتی ہے۔
-
Rashid Bangash
Member November 11, 2024 at 5:07 amاپ کا مطلب ہے اگر کپڑوں پر زینت اور ایمبرائیڈری کی گئی ہو پھر بھی کپڑوں کو نمایاں کر سکتے ہیں۔شادی بیاہ میں پہنے جانے والے ملبوسات کو ظاہر کیا جا سکتا ہے
اگر کپڑے کھلے پہنے ہوں اگر سینہء نمایا نہ ہو رہا جیسے کہ پچھلی تصاویر میں دکھایا گیا ہے پھر بھی سینے پر دوپٹہ اوڑھنا لازمی ہوگا
اگر سینے پہ دوپٹا اوڑھنا لازمی ہے پھر خواتین کھیل کیسے کھیل سکتی ہے کیونکہ کھیل میں تو چست کپڑے پہنے پڑتے ہیں
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar November 12, 2024 at 10:56 pmزینت زیور سے بھی ہوتی ہے اور کشیدہ کاری سے بھی۔ گریبان اور سینے پر ہوگی تو اسے ڈھانپنے کا حکم ہے۔ دوپٹے سے سینے کو ڈھانپنا اسی صورت مین لازم ہے جب زینت کی گئی ہے۔ لباس اگر کھلا ڈھلا ہے تو الگ سے دوپٹا کرنے کا حکم نہیں ہے۔ اس میں آپ اپنے کلچر کے مطابق عمل کر سکتی ہیں۔
لباس اتنا چست نہیں ہونا چاہیے کہ سینہ اور سرین یعنی ہپس کی ساخت نمایاں ہو۔ مگر اس معاملے میں یہ حکم مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں ہے۔ اس پر جتنا عمل ہو سکے کرنا چاہیے۔
مسلم خواتین کے لیے کھیلوں میں رعایت دی جاتی ہے اور زیادہ ڈھانپنے والے لباس پہننے کی اجازت ہے۔
-
Rashid Bangash
Member November 13, 2024 at 6:28 amخواتین کے لیے کرکٹ میں یہی لباس ہوتا ہے کیا یہ ٹھیک ہے اگر یہ نامناسب ہے تو کھیل اس کپڑوں کے علاو ہ نہیں کھیلی جا سکتی
کیونکہ مرد بھی تو ایسے ہی کپڑے پہنتے ہیں ان کے لیے ہر چیز جائز کیوں ہو جاتی ہے ہم خواتین کے لیے اتنی پابندیاں کیوں ہیں
فٹ بال کے لیے مرد حضرات نیچے تصاویر میں دکھایا گیا ہے ایسے کپڑے پہنتے ہیں اور خواتین بھی اسی طرح فٹبال کے لیے کپڑے پہنتی ہیں پھر خواتین کے لیے اتنی پابندیاں کیوں ہے یہ بات واضح کر دیجئے
مرد اور خواتین جیسے لباس پہنتے ہیں نیچے تصاویر میں دکھایا گیا ہے اپ دیکھ سکتے ہیں
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar November 13, 2024 at 6:34 amہم یہاں دین کی ہدایت بیان کر رہے ہیں۔ عملا لوگوں نے مرد و خواتین پر جو پابندیاں لگائی ہیں وہ لوگوں کا مسئلہ ہے۔
کوتاہی مردوں کے معاملے بھی ہو رہی ہے۔ اس صورت حال میں جتنا عمل ہو سکے کرنا چاہیے۔
Sponsor Ask Ghamidi