Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions قرآن جیسی دوسری چیز کون سی ہے ؟؟

  • قرآن جیسی دوسری چیز کون سی ہے ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on November 25, 2024 at 10:37 am

    مندرجہ ذیل حدیث کی سند کیسی ہے اور اس روایت کا کیا مقام ہے۔ اگر یہ روایت واقعی قول رسولﷺ ہے تو اس میں قرآن جیسی دوسری چیز سے کیا مراد ؟؟

    نبی ﷺ کا ارشاد ہے :

    ” ألا إني أوتيت القرآن و مثله معه “ رواه أبو داود

    مجھے قرآن دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ اُسی جیسی ایک اور چیز دی گئی ہے۔

    Aejaz Ahmed replied 3 weeks, 4 days ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • قرآن جیسی دوسری چیز کون سی ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 3 weeks, 4 days ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 25, 2024 at 11:06 pm

    اس سے مراد وہ احکامات لیے جاتے ہیں، جو آپ نے فطرت اور قرآن کے اصولوں پر بنا کر دیے۔

    یہ روایت احکامات کے تناظر میں ہے۔

    پوری روایت یہ ہے:

    (مرفوع) حدثنا عبد الوهاب بن نجدة، حدثنا ابو عمرو بن كثير بن دينار، عن حريز بن عثمان، عن عبد الرحمن بن ابي عوف، عن المقدام بن معدي كرب، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال:” الا إني اوتيت الكتاب ومثله معه، الا يوشك رجل شبعان على اريكته، يقول: عليكم بهذا القرآن فما وجدتم فيه من حلال فاحلوه وما وجدتم فيه من حرام فحرموه، الا لا يحل لكم لحم الحمار الاهلي ولا كل ذي ناب من السبع ولا لقطة معاهد، إلا ان يستغني عنها صاحبها، ومن نزل بقوم فعليهم ان يقروه فإن لم يقروه فله ان يعقبهم بمثل قراه”.

    مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو، مجھے کتاب (قرآن) دی گئی ہے اور اس کے ساتھ اسی کے مثل ایک اور چیز بھی (یعنی سنت)، قریب ہے کہ ایک آسودہ آدمی اپنے تخت پر ٹیک لگائے ہوئے کہے ۱؎: اس قرآن کو لازم پکڑو، جو کچھ تم اس میں حلال پاؤ اسی کو حلال سمجھو، اور جو اس میں حرام پاؤ، اسی کو حرام سمجھو، سنو! تمہارے لیے پالتو گدھے کا گوشت حلال نہیں، اور نہ کسی نوکیلے دانت والے درندے کا، اور نہ تمہارے لیے کسی ذمی کی پڑی ہوئی چیز حلال ہے سوائے اس کے کہ اس کا مالک اس سے دستبردار ہو جائے، اور اگر کوئی کسی قوم میں قیام کرے تو ان پر اس کی ضیافت لازم ہے، اور اگر وہ اس کی ضیافت نہ کریں تو اسے حق ہے کہ وہ ان سے مہمانی کے بقدر لے لے ۲؎“۔

  • Aejaz Ahmed

    Member November 26, 2024 at 7:55 pm

    جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register