Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam کیا شروع میں سورہ احزاب سورہ البقرہ جتنی بڑی تھی ؟؟

  • کیا شروع میں سورہ احزاب سورہ البقرہ جتنی بڑی تھی ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on November 26, 2024 at 11:24 am

    کئی احادیث میں یہ روایت بیان کی گئی ہے کہ رسول اکرمﷺ کے زمانے میں سورہ احزاب سورہ البقرہ جتنی طویل تھی مگر بعد میں مصحف عثمانی کی تدوین کے وقت اسے

    موجودہ حالت میں مختصر کر دیا گیا۔

    برائے کرم یہ بتائیں کہ اس بات میں کتنی صداقت ہے اور اس کی کیا حقیقت ہے ؟؟


    المستدرک للحاکم

    حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْقَاضِي، ثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، جَمِيعًا عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: قَالَ لِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَكَانَ يَقْرَأُ سُورَةَ الْأَحْزَابِ قَالَ: قُلْتُ: ثَلَاثًا وَسَبْعِينَ آيَةً. قَالَ: «قَطُّ» . قُلْتُ: قَطُّ. قَالَ: “” لَقَدْ رَأَيْتُهَا وَإِنَّهَا لَتَعْدِلُ الْبَقَرَةَ وَلَقَدْ قَرَأْنَا فِيمَا قَرَأْنَا فِيهَا: الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ»

    [التعليق – من تلخيص الذهبي] 8068 – سكت عنه

    حضرت زر فرماتے ہیں : حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سورہ احزاب پڑھ رہے تھے ، میں نے کہا : اس کی 73 آیات ہیں ، انہوں نے فرمایا : صرف ؟ میں نے کہا : صرف ۔ آپ نے فرمایا : میں نے دیکھا ہے ، یہ سورت تو سورہ بقرہ کے برابر ہے ، اور ہم اس کی آیات جو پڑھا کرتے تھے ان میں یہ بھی تھی :
    الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ
    ’’ شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب زنا کریں تو ان دونوں کا لازمی طور پر رجم کر دو ، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سزا ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے ‘‘

    اسکے علاؤہ زوائد المسند 21207

    المصنف 599

    ابن حبان صحیح 4428

    سنن بیہقی 16911

    ابن حزم المعلی 12/175

    @Irfan76

    Aejaz Ahmed replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • کیا شروع میں سورہ احزاب سورہ البقرہ جتنی بڑی تھی ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 30, 2024 at 12:16 am

    قرآن کی حتمی تدوین رسول اللہ کے آخری وقت میں خود اللہ تعالیٰ نے کر دی تھی۔ اس کا ذکر قرآن ہی میں ہے۔

    آخری تدوین کے وقت جبرائیل نے قرآن میں سے جو ختم کر نا تھا کر دیا تھا۔

    اسے عرصہ اخیرہ کہتے ہیں۔ اس آخری قرات کو رسول اللہ نے امت میں رائج کیا اور تب رخصت ہوئے۔ اس میں ممکن ہے کہ سورہ احزاب میں بھی کم کی گئی ہو۔

    البتہ الشیخ والی ایت قرآن کی عربی کے معیار کے لحاظ سے نہایت کم تر ہے یہ قرآن کی آیت نہیں ہو سکتی۔

    اس پر مفصل بحث قرات کے اختلاف کی سیریز میں دیکھیے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 30, 2024 at 12:18 am

    دیکھیے سورہ قیامہ 17-19

  • Aejaz Ahmed

    Member November 30, 2024 at 1:58 am

    جزاک اللہ ڈاکٹر صاحب

    عرصہ اخیرہ کے بارے میں کوئی روایت ہے تو برائے مہربانی بتائیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register