Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Religious Responsibility Of A Wife For Physical Relation With Husband

  • Religious Responsibility Of A Wife For Physical Relation With Husband

    Posted by Muhammad Waqas on December 8, 2024 at 2:07 am

    السلام علیکم محترم ،
    مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے جس پر آپ کی رہنمائی چاہیے۔ ایک عالم کا کہنا ہے کہ اگر عورت ازدواجی تعلق میں اپنی صحت کی وجہ سے معذرت کرے تو بھی شوہر پر لازم ہے کہ وہ اپنی خواہش پوری کرے، کیونکہ اگر عورت انکار کرے تو مرد گناہ میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
    میرا سوال یہ ہے کہ:
    1. کیا اسلام اس معاملے میں عورت کی صحت اور جذبات کو اہمیت دیتا ہے؟

    2. اس مسئلے میں شوہر کے لیے اسلام کا حکم کیا ہے؟

    3. کیا زبردستی کو دین میں کہیں جائز قرار دیا گیا ہے؟

    براہِ کرم قرآن، حدیث یا فقہ سے حوالہ دے کر رہنمائی فرمائیں۔
    جزاک اللہ خیر۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Religious Responsibility Of A Wife For Physical Relation With Husband

    Dr. Irfan Shahzad updated 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 9, 2024 at 1:07 am

    دین میں یہ طے ہے کہ کوئی کسی پر زیادتی نہیں کر سکتا۔ عورت یا مرد جس کو بھی کوئی حقیقی عذر لاحق ہو تو دوسرے پر لازم ہے کہ اس کا لحاظ کرے۔

    ایک روایت جس میں عورتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے شوہر انھیں مباشرت کے لیے بلائیں تو انھیں انکار نہیں کرنا چاہیے، وہ نارمل حالات سے متعلق ہے۔ نصیحت کے موقع پر ایک نصیحت عورتوں کو کی گئی ہے کہ بلا عذر مرد کو شکایت کا موقع نہ دیں۔ اس سے کوئی مطلق اجازت نہیں مراد لی جا سکتی۔ دین پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register