Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions مسئلہ ملکیت زمین ؟؟

  • مسئلہ ملکیت زمین ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on December 18, 2024 at 7:42 am

    محترم جاوید غامدی صاحب غالباََ یہ رائے رکھتے ہیں کہ زمین خواہ زرعی ہو، صعنتی ہو یا رہائشی ہو اسکی ملکیت حکومت کے پاس ہوگی اور کسی فرد کو منتقل نہیں کی جائیگی کیونکہ اس پر تمام شہریوں کا حق ہے۔

    اگر یہ بات درست ہے تو اس کا میکنزم اور ماڈل کیا ہوگا ؟؟ کیا فرد اپنا گھر لینے کا مجاز نہیں ہوگا؟ اور اگر کچھ عرصے کے لئے لے گا تو کتنے عرصے کے لئے لے گا ؟؟ ابھی جو 99 برس لیز کا قانون ہے کیا یہ قانون اسلامی تعلیمات کے لحاظ سے درست ہے ؟؟

    اسی طرح زرعی زمین کا بھی بتائیں کہ اس کی ملکیت کا یا اسے آباد کرنے کا کیا ماڈل اور میکانزم ہوگا ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 33 minutes ago 2 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • مسئلہ ملکیت زمین ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 33 minutes ago 2 Members · 7 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 18, 2024 at 10:32 pm

    اس کا میکنزم اور قوانین بنانا حکومتوں کا کام ہے۔ کوئی بھی قانون سازی متفقہ طورپر کی جا سکتی ہے ۔

  • Aejaz Ahmed

    Member December 19, 2024 at 12:04 am

    اس قانون کے خاص خاص نکات کیا ہوں گے ؟؟ عام آدمی جو بےگھر ہے اسے زمین میں حصہ کیسے ملے گا ؟؟ اور جسکے پاس گھر ہے کیا وہ گھر کا مالک نہیں کہلائیگا ؟؟ بعض لوگ بڑے بڑے جائیداد کے مالک ہیں۔

    اگر زرعی زمین کسی کی ملکیت میں نہیں دی جائیگی تو زراعت کس اصول پر کاشت ہوگی ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 20, 2024 at 1:35 am

    یہ پروسیجرل مسائل ہیں جنھیں قانون دان مل بیٹھ کر طے کریں گے۔ شریعت میں اصول بتائے جاتے ہیں، اطلاقی معاملات انسان طے کرتے ہیں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 20, 2024 at 1:35 am

    زمین پر ریایش یا کاشت یا صنعت لگانے کے لیے حق تصرف ملتا ہے، آدمی اس کا زمین کے ٹکڑے کا مالک نہیں ہو جاتا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member December 20, 2024 at 2:40 am

    سر، میرا مطلب ہے کہ اس حوالے سے موجودہ قانون میں آپ کیا تبدیلی تجویز کرتے ہیں ؟؟ کیونکہ ابھی بھی زرعی زمینوں پر 30 برس اور رہائشی پر 99 برس کا حق تصرف ہی دیا جاتا ہے۔

    دین کی تعلیمات کے مطابق اس قانون میں کیا تبدیلی ہونا چاہیئے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 21, 2024 at 2:43 am

    قانون میں تبدیلی کچھ عملی

    مسائل سامنے آنے کی روشنی میں کی جاتی ہے۔ دین میں معاملے کو انسا۔ک عقل پر چھوڑتا ہے اس لیے دن سے اس بارے میں کوئی مزید رہنمائی نھیں مل سکتی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member December 21, 2024 at 10:42 am

    جزاک اللہ

    اس حوالے سے ایک اشکال یہ ہے کہ جاگیرداری نظام کے خاتمے کے لئے کچھ لوگ ایسا قانون تجویز کرتے ہیں جس میں زرعی زمین رکھنے پر ایک حد لگائی گئی ہو جیسے کوئی بھی شخص 100 ایکڑ نہری اور 300 ایکڑ بارانی سے زیادہ زمین نہیں رکھ سکتا ہے۔ جبکہ اکثر علماء ایسے حد لگانے کو خلاف اسلام کہتے ہیں کہ جب دین نے ایسی حد نہیں لگائی تو ملکی قانون ایسی حد کیسے لگا سکتا ہے۔ برائے مہربانی دین کی تعلیمات کی روشنی میں بتائیں کہ حکومت کی طرف سے جاگیرداری نظام کے خاتمے کے لئے زرعی زمین رکھنے پر حد لگانا اسلام کے مطابق جائز ہے کہ ناجائز ہے ؟؟

You must be logged in to reply.
Login | Register