Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions صوفی ازم

  • صوفی ازم

    Posted by Azad Khan on December 24, 2024 at 9:51 am

    اسلام و علیکم

    میرا سوال یہ ہے کہ جب بھی کسی صوفی مزاج شخص سے ہمیں گفتگو ہوتی ہے کہ صوفی ازم ایک الگ دین ہیں۔ تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ نہیں یہی اصل ہے کیونکہ جب ہم نماز پڑھتے ہیں تو وہاں پر ہمارا روح اوپر کی طرف پرواز کرتا جس کی وجہ سے ہمارا رابطہ خالق کے ساتھ ہو پاتا ہے اور ہم خدا سے ہم کلام ہوتے پاتے ہیں(یعنی خدا کا مشاہدہ)، اور اس کے مثال میں ایک صحابی کا مثال دیتے ہیں کہ کسی جنگ میں اس کو تیر لگی تھی تو پیر جب وہ نماز کےلیے کھڑا ہوا تو باقی لوگوں نے وہ تیر ان سےنکال دی یعنی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اندر روح نہیں تھی اور اگر اس کے اندر اگر روح ہوتی تو وہ درد سے چیغتے۔ غمدی صاحب کا اس پر تبصرہ چاہتے ہیں؟

    نام آزاد خان

    تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب سے ہیں

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 22 hours ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • صوفی ازم

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 25, 2024 at 12:19 am

    تصوف الگ دین ہے یا مطلب یہ ہے کہ تصوف ایک اس طریقے سے دین کو لیتا اور اس پر عمل کرتا ہے جو دین نے نہیں بتایا۔ دین نے بتایا کہ خدا پر غیب پر رہتے ہوئے ایمان لانا ہے جب کہ تصوف میں اصل چیز مشاہدہ کا دعوی ہے۔

    باقی قصے کہانیوں کی اہمیت نہیں ہوتی۔ جو قصہ آپ نے نقل کیا وہ بے بنیاد ہے۔ اس کا عملی تجربہ کرا کر کوئی دکھا دے کہ نماز پڑھتے ہوئے اسے کوئی درد وغیرہ محسوس نہ ہوتا ہو تو دعوی بھی کرے۔

  • Azad Khan

    Member December 25, 2024 at 3:20 am

    میں نے جس طرح اسلام کو سمجھا ہے، غمدی صاحب کے روشنی میں تو تصوف ایک الگ دین ہیں اور رہی ان کی بات وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے دین کو اس طرح سمجھا ہے ۔اسی کے بنیاد پر تو یہ باتیں بناتے ہیں اور ڈاکٹر صاحب آپ کے بات سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ قصہ بلکل بے بنیاد ہے۔

    یہاں پر میں ایک اور چیز پوچھنا چاہتا ہوں کہ انسان کی ایک جسمانی ساخت ہوتی ہیں اور ایک روحانی ساخت ہوتی ہیں تو ان کے درمیان فرق کیا ہوتی ہیں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 25, 2024 at 3:35 am

    جسمانی ساخت کو تقریبا تمام حیوانی وجود ہی ہے۔ جسے روح یا روحانی وجود کہا جاتا ہے وہ قرآن کے مطابق اللہ کا امر ہے جس سے انسان میں شعور پیدا ہوا اسے اخلاقی عقلی اور جمالیاتی احساسات حاصل ہوئے۔

  • Azad Khan

    Member December 25, 2024 at 4:03 am

    یعنی کیا ہم اس سے یہ اخذ کر سکتے ہیں کہ روح صرف انسان کے اندر ہوتا ہے اور جانوروں کے اندر روح نہیں ہوتی۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 25, 2024 at 7:48 am

    خدا کا جو امر انسان میں ہے وہ ظاہر ہے کہ دوسری مخلوقات کی ویسے نظر نہیں آتا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register