Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Wadu

  • Posted by Wareesha Khan on December 25, 2024 at 2:02 am

    کیا میں صرف وضو کے فرائض ادا کر سکتی ہوں جس طرح قران پاک میں بتایا گیا ہے، اگر میں باقی نہ کروں کیا میرا وضو پورا ہو جائے گا ( چہرہ دھونا ، کہنیوں تک ہاتھ دھونا، مسح کرنا، پیر ٹخنوں تک دھونا۔)

    وضو میں سنت کا حصہ نہ کرنے سے میں سمجھتی ہوں کہ وضو مکمل نہیں ہوتا

    کیونکہ وضو میں سنت کا حصہ بھی اجمع تواتر سے منتقل ہوا ہے

    کیا صرف وضو کے فرائض ادا کرنے سے وضو مکمل ہو جاتا ہے؟

    اس میں میں کنفیوز ہوں

    Wareesha Khan replied 1 month ago 3 Members · 12 Replies
  • 12 Replies
  • Wadu

    Wareesha Khan updated 1 month ago 3 Members · 12 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 25, 2024 at 7:53 am

    فرض کا مطلب ہوتا ہے لازمی۔ اس کا مطلب یہ ہے جو فرض نہیں وہ لازم بھی نہیں۔

    • Wareesha Khan

      Member December 25, 2024 at 9:57 am

      100% sure, ke Sirf wudu ka lazmi hissa ada Karne SE wudu mukammal hojata hai jis tarha Quran main bataya giya hai.

      Only 4 parts of the body ( face, arm’s till elbow, masah , feet)

  • Wareesha Khan

    Member December 26, 2024 at 1:29 am

    کیا میں صرف وضو کے فرائض ادا کر سکتی ہوں باقی نہ کرو پھر کیا میرے وضو مکمل ہو جائے گا؟

    کیونکہ مجھے او سی ڈی ہے تاکہ مجھے وضو کرنے میں اسانی ہو میں باقی وضو نہ کروں صرف فرض ہی ادا کر سکوں

    جیسے کہ قران پاک میں بتایا گیا ہے چہرے کو دھونا، کہنیوں تک ہاتھ دھونا، سر کا مسح کرنا، پاؤں دھونا ٹخنوں تک۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 26, 2024 at 1:32 am

    جی یہی بتایا گیا ہے کہ جن اعضا کو دھونا فرض ہے، بس انھیں دھونے سے وضو ہو جاتا ہے۔ بس اس میں مشقت میں نہ پڑیں۔ دین مشقت نہیں چاہتا۔

    • Wareesha Khan

      Member December 26, 2024 at 1:43 am

      سر بتانے کا بہت بہت شکریہ

      بس میں صرف فرض حصہ وضو کا ادا کروں گی

  • Wareesha Khan

    Member December 26, 2024 at 5:05 am

    سر پتہ نہیں یقین نہیں ہو رہا ہے ، کہ صرف وضو کا فرض حصہ کرنے سے وضو ہو جاتا ہے ،

    مجھے او سی ڈی ہے شاید اس لیے مجھے اطمینان نہیں ہو رہا

    اپ کو 100 فیصد یقین ہے کہ قران میں بتائے گئے طریقے سے وضو مکمل ہو جاتا ہے ـ

    یعنی صرف ان کو دونوں سے وضو ہو جاتا ہے( چہرے کو دھونا،کہنیوں تک ہاتھ دھونا، سر کا مسح کرنا ، ٹخنوں تک پیر دھونا)

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 28, 2024 at 11:32 pm

    اس کے علاؤہ کچھ ضروری ہوتا تو اللہ یہاں بتا دیتا۔

  • Wareesha Khan

    Member December 29, 2024 at 6:27 am

    Assalamu o alaikum sir,

    جب بھی نماز کے لیے کھڑی ہوتی ہوں وسوسے انا شروع ہو جاتے ہیں کہ میں نے شاید کوئی چیز مجھ سے جھوٹ گئی ہو کوئی ٹپس دیکھ تاکہ وسوسہ ختم ہو جائے ۔

    بہت چاہتا مینٹلی اپ سیٹ ہوں وسوسے کی وجہ سے نماز تقریبا 10 12 دفعہ دہراتی ہوں بہت زیادہ تکلیف میں ہوں میں نے پہلے بھی پوچھا تھا لیکن کچھ اثر نہیں ہو رہا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 31, 2024 at 1:44 am

    جو چیز آپ کے علم اور نوٹس میں نہیں آئی، اس پر کوئی پکڑ نہیں ہوگی۔ آپ بس وضو کیجیے اور نماز ادا کیجیے اور وسوسوں پر دھیان نہ دیں۔ اگر واقعی کوئی چیز رہ بھی گئی ہو گی تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہین پڑے گا کیوں کہ وہ آپ کے علم نہیں آئی ۔ اعضا کو دھو کر پھر کھود کرید میں نہیں پڑتے۔ اعضا جب دھل جاتے ہیں تو پورے ہی دھلتے ہیں۔

  • Wareesha Khan

    Member December 31, 2024 at 4:12 am

    آپ کا مطلب یہ ہے کہ میں صرف وضو کا فرض حصہ ہی ادا کروں جس طرح قران پاک میں بتایا گیا ہے (چہرے کو دھونا، کہنیوں تک ہاتھ دھونا، سر کا مسح کرنا اور ٹخنوں تک دھونا)

    لیکن مجھے اطمینان نہیں پہنچ رہا، شاید اس لیے کہ وضو کا باقی حصہ ہم تک اجماع اور تواتر سے منتقل ہوا ہے ، پوری دنیا میں مسلمان۔ صرف وضو کے فرائض ادا نہیں کرتے باقی کی بھی ادا کرتے ہیں۔

    میں اس لیے وضو کا صرف فرض حصہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے او سی ڈی کی بیماری ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 31, 2024 at 11:44 pm

    مسلمانوں کا اجماع و تواتر ہی یہ بتاتا ہے کہ فرض صرف وہ ہے جو قرآن میں بیان ہوا ہے۔ باقی فرض نہیں ہے۔

  • Wareesha Khan

    Member January 1, 2025 at 4:00 am

    بس اج سے میں صرف فرض وضو ادا کروں گی۔ جس طرح قران میں بتایا ہے

You must be logged in to reply.
Login | Register