Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia What Is Zeenat?

Tagged: 

  • What Is Zeenat?

    Posted by Muhammad on December 29, 2024 at 10:02 am

    جب کسی کے سامنے جایا جاتا ہے، تو بن ٹھن کے جایا جاتا۔ ہر موقع و تقریب کی الگ زینت ہوتی ہے، شادی بیاہوں کی الگ، آفس کی الگ۔ فلم ڈراموں میں بھی حسبِ ضرورت متنوع زیب و زینت کی جاتی ہے؟

    تو کونسی زینت کے اظہار پر مزاحمت کی گئی ہے؟

    زینت سے مراد تو ہر وہ چیز لی جا سکتی ہے جو آپ کے خوش نمائی میں اضافہ کرے۔ پھر تو گھریلو معولی کپڑوں کے علاوہ ہر قسم کی تیاری کو ممنوع سمجھا جائے گا

    Wareesha Khan replied 1 day, 9 hours ago 4 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • What Is Zeenat?

    Wareesha Khan updated 1 day, 9 hours ago 4 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 31, 2024 at 1:27 am

    زینتیں اختیار کرنے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ انھیں اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے: درج ذیل آیت دیکھیے:

    قُلۡ مَنۡ حَرَّمَ زِیۡنَۃَ اللّٰہِ الَّتِیۡۤ اَخۡرَجَ لِعِبَادِہٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزۡقِ ؕ قُلۡ ہِیَ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا خَالِصَۃً یَّوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿۳۲

    اِن سے پوچھو، (اے پیغمبر)، اللہ کی اُس زینت کو کس نے حرام کر دیا جو اُس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی تھی اور کھانے کی پاکیزہ چیزوں کو کس نے ممنوع ٹھیرایا ہے؟ اِن سے کہو، وہ دنیا کی زندگی میں بھی ایمان والوں کے لیے ہیں، (لیکن خدانے منکروں کو بھی اُن میں شریک کر دیا ہے) اور قیامت کے دن تو خاص اُنھی کے لیے ہوں گی، (منکروں کا اُن میں کوئی حصہ نہ ہوگا)۔ ہم اُن لوگوں کے لیے جو جاننا چاہیں، اپنی آیتوں کی اِسی طرح تفصیل کرتے ہیں۔

    جو زینتیں عام طور معمول کے مطابق کھلی رہتی ہیں، انھیں ڈھانپنے کی ضرورت نہیں، جیسے ہاتھ چہرے، کپڑوں کی زینت وغیرہ، البتہ سینے پر کی گئی زینت کو ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اسی طرح اگر کوئی بجنے والا زیور ہے تو اسے زور زور سے بجا کر توجہ حاصل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    دیکھیے، سورہ نور آیت 31۔

  • Wareesha Khan

    Member December 31, 2024 at 4:27 am

    اگر سینے میں زیور نہ پہنے ہوں، لباس کھلا پہنا ہو ، کیا پھر بھی سینے کو دوپٹے سے ڈھانپنا لازم ہے؟

    تصاویر کو دیکھ کر بتا دے مجھے کہ یہ ٹھیک ہے یا نہیں؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 31, 2024 at 11:43 pm

    سینے پر زیور یا کوئی ڈیزائئن وغیرہ سے زینت نہ کی گئی ہو اور کپڑے اتنے کھلے ہوں کہ سینے کے ابھار محسوس نہ ہوں تو مقصود وہ حاصل ہو گیا، الگ سے دوپٹا کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

    اب کون سا لباس اس تعریف پر پورا اترتا ہے اس کا فیصلہ آپ کو اور آپ کے کلچر کو خود کرنا ہوتا ہے۔

  • Wareesha Khan

    Member January 1, 2025 at 4:07 am

    کیا اوپر والی تصویر ٹھیک ہے ان کو دوپٹے سے ڈھانپنا لازمی نہیں؟

    کیا ان کپڑوں کو میں اس طرح پہن سکتی ہوں جس طرح تصاویر میں پہننے گئے ہیں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 1, 2025 at 5:29 am

    اس پر آپ اپنا نقظہ نظر پیش کیجیے۔

  • Wareesha Khan

    Member January 1, 2025 at 6:35 am

    میں اس طرح سے یہ کپڑے پہننا چاہتی ہوں

    ان کپڑوں کو پہن کر سینے پر دوپٹہ اوڑھنا مجھے نہیں پسند ـ اگر میں ان کپڑوں کو پہن کر سینے پر دوپٹہ نہ اوڑھو ۔ کیا یہ ٹھیک رہے گا

You must be logged in to reply.
Login | Register