-
معصوم بچوں اور مجذوب لوگوں کو حساب سے استثنیٰ ؟
میرے علم کے مطابق اللّٰہ پاک نے تمام انسانوں کو پیدا کرنے سے پہلے عالمِ ارواح میں سب انسانوں سے اس دُنیا کے امتحان کے متعلق سوال کیا تھا اور ہے انسان نے بذاتِ خود اس مشکل امتحان سے گزرنے کی حامی بھری تھی جسکے نتیجے میں تمام انسانوں کو پیدا کیا گیا۔۔۔
میرا سوال یہ ہے کہ جو بچے معصومیت کی عمر میں ہی اس دُنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں یا وہ لوگ جو اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں اُن پر تو کسی گناہ ثواب کے قاعدے کا اطلاق نہیں ہو گا۔۔۔ تو کیا اُن لوگوں نے عالمِ ارواح میں اس امتحان کی حامی نہیں بھری تھی؟؟ اگر نہیں بھری تھی تو اُن روحوں کا اس دُنیا میں آنے کا ہی مقصد کیا ہو سکتا ہے؟ ؟ اور اگر انہوں نے حامی بھری تھی تو کس بنیاد پر انکو اس دُنیا کے امتحان سے آزادی مل گئی اور جنت تک اُنکی رسائی دوسروں کی نسبت آسان ہوگئی؟؟
شکریہ
Sponsor Ask Ghamidi