Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Confusion About A Ayat Words – Surah Nissa – Verse 15

  • Confusion About A Ayat Words – Surah Nissa – Verse 15

    Posted by Muhammad Usman Manzoor on January 11, 2025 at 7:42 am

    Surah An-Nisa (4:15)
    اور تمھاری عورتوں میں سے جو بدکاری کرتی ہیں، [34] اُن پر اپنے اندر سے چار گواہ طلب [35] کرو۔ پھر اگر وہ گواہی دے
    دیں تو اُنھیں گھروں میں بند کردو، یہاں تک کہ اُن کی موت آجائے یا اللہ اُن کے لیے کوئی راستہ نکال [36] دے۔

    Translation by Ghamidi app.
    Question
    : میرا سوال یہ ہے کہ آیت کے اخر میں یہ جملہ : یا انکو موت آجائے یا اللہ ان کے لیے کوئی راستہ نکال لے : کچھ ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے گویا ( معاز اللہ) اللہ تعالیٰ سوچ رہے ہیں کہ ان خواتین کے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے حالانکہ اللہ میاں تو حال اور مستقبل دونوں سے واقف ہیں، آیات میں تو سیدھا فیصلہ لکھا ہونا چاہیے تھا.

    کافی عرصہ سے یہ سوال تنگ کرتا ہے کہ ترجمہ میں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ گویا مسئلہ درپیش ہے اور سوچ بچار کر کوئی ججمنٹ دی جائے حالانکہ یہ چیز تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ درپیش نہیں آسکتی، وقت کی قید سے تو اللہ تعالیٰ آزاد ہیں.

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Confusion About A Ayat Words – Surah Nissa – Verse 15

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 13, 2025 at 2:28 am

    اللہ کے علم میں تھا نہ وہ ایک موقع پر سزا مقرر کرے گا۔ اس سے پہلے وہ خواتین وفات پا سکتی تھیں اور کچھ ان میں زندہ بھی ہو سکتی تھیں۔ یہ خدا کے عدم علم کا بیان نہیں،ان امکانات کا بیان ہے جو پیش ا سکتے تھے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register