Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State Establishing Islamic Rule In Non-muslim Majority Country (Molana Modudi's View)

  • Establishing Islamic Rule In Non-muslim Majority Country (Molana Modudi's View)

    Posted by Azad Khan on January 29, 2025 at 6:18 pm

    ایک سوال اسلامی ریاست کے حوالے سے ذہن میں آتا ہے۔ جو مولانا سعید ابولاعلئ مودودی صاحب کی کتاب اسلامی ریاست کو پڑتے ہوئے آگیا ہے۔ جہاں ایک خط کے ذیل میں انہوں نے فرمایا ہے کہ دین کو تو کسی پر جبر کے ساتھ نافذ نہیں کرسکتے لیکن اگر کسی معاشرے میں میں مسلمان رہتے ہیں اور وہاں پر غیر مسلم کی حکومت ہوگی تو وہ آپنے غرض کے لیے قانون سازی کرینگے، جس میں سود حلال، اورمسلمانوں کے بچوں کو غلط چیزیں پڑھائی جائیگی (یعنی ملحدانہ تعلیم) جس سے مسلمانوں کے معمولات میں برا اثر ہوگا اس لیے ہم سب مسلمانوں پر لازم ہے کہ ہم حکومتوں کو اسلام کے دائرے میں لانے کی کوشش کریئنگے۔ کیا یہ استدلال آپ کے نظر میں صحیح اس پر کچھ روشنی ڈالے۔

    Azad Khan replied 3 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Establishing Islamic Rule In Non-muslim Majority Country (Molana Modudi's View)

    Azad Khan updated 3 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 29, 2025 at 8:46 pm

    یہ عقلی استدلال ہے۔ اس سے جو لازم آتا ہے وہ عقلی لحاظ ہی سے لازم ہو سکتا ہے۔ دین نے اس کو لازم نہیں کیا۔ مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ کسی جگہ ان کا دینی تشخص بغیر حکومت کے برقرار نہیں رہ سکتا تو وہ کوشش کر لیں حکومت حاصل کرنے کی۔ مگر کیا یہ واقعی اور لازمی مسئلہ ہے ؟ مسلمان دنیا بھر میں مختلف حکومتوں کے ماتحت اپنے دینی تشخص کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ بلکہ جن لوگوں کو ان کے دینی تشخص کی وجہ سے مسلمان ملکوں میں رہنے نھیں دیا گیا وہ غیر مسلم ممالک میں سیاسی آزادی کے ساتھ اپنے دینی تشخص کے ساتھ جی رہے ہیں۔

  • Azad Khan

    Member January 30, 2025 at 4:55 am

    جناب اس سے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اگر کسی معاشرے میں آدمی کو مذہبی آزادی نہیں ہوتی تو اس کو وہ جگہ چھوڑ کر کے دوسری جگہ آباد ہونا پڑے گا۔ یہ تو ہر شخص کےلیےممکن نہیں ہوتا بلکہ کوئی شخص یہ نہیں چائیے گا کہ وہ آپنی آبائی علاقے کو چھوڑ کر کے دوسری جگہ آباد ہو۔ اور دوسری جگہ اسلام کے تعلیمات نے اس چیز کو سراہا ہے کہ آپنے حقوق کے حصول کےلیے جہدوجہدلازمی ہے۔ تو اس صورت حال میں ایک شخص کیلئے کونسا راستہ آچھا ہوگا۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 30, 2025 at 8:17 pm

    جہاں مذہب کی آزادی نہ ہو وہاں سے اللہ نے ہجرت کرنے کو لازم کیا ہے۔ جو ہجرت نہیں کرتا وہ گناہ گار ہے۔ مکہ جیسے مقدس شہر کو لوگ چھوڑ کر چکے گئے تھے تو باقی کس جگہ کی کیا اہمیت ہے۔ یہی ایمان کا امتحان ہے۔ چنانچہ اس وقت بھی جن لوگوں نے ہجرت نہیں کی تھی ان کو مرتے وقت عذاب دیا گیا تھا۔ قرآن اس کا ذکر کرتا ہے۔

    جو لوگ ہجرت کرنے میں مجبور تھے اللہ نے صرف انھیں معاف کیا ہے اور دیگر مسلمانوں کو ان کی مدد کرنے کی تلقین کی ہے۔

    مجبور مسلمانوں کو صبر کرنے کی تلقین کی ہے۔ جدو جہد کرنے کا کوئی پر امن طریقہ موجود ہو تو اسے اختیار کرنا چاہیے۔

  • Azad Khan

    Member January 31, 2025 at 10:47 am

    ڈاکٹر صاحب بات بلکل واضح ہوگئی ہے میرے لیے۔ آپ کا میں بےحد مشکور ہوں

You must be logged in to reply.
Login | Register