Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions داڑھی

  • داڑھی

    Posted by Ahmed Ehsan on February 1, 2025 at 11:26 pm

    غامدی صاحب کے نذدیک دین کے ماخذ قرآن و سنت ہیں۔ داڑھی کا حکم قرآن میں تو ہے نہیں، لیکن غامدی صاحب یہ کیسے ثابت کرتے ہیں کہ سنت سے بھی داڑھی ثابت نہیں ہوتی، حالانکہ نبی کریم علیہ السلام نے داڑھی رکھی، صحابہ کی داڑھی تھی، تابعین سے لیکر آج تک امت نے اس عمل کو ایک دین کے حکم کے طور پر عملاً منتقل کیا ہے۔

    ہم یہاں پر روایات کو زیر بحث نہیں لائیں گے، کیونکہ وہ دین کی بنیاد نہیں ہیں، لیکن روایات سے ہمیں دور نبوت و ما بعد کی تاریخ کا پتہ چلتا ہے کہ اس دور میں داڑھی کا رواج تھا مسلمانوں کے ہاں، تو کیا یہ سنت نہیں بن جاتی؟

    کیونکہ غامدی صاحب کے نذدیک سنت وہ عمل ہے جو نبی کریم علیہ السلام نے دین کی حیثیت سے جاری فرمایا۔

    اگر آپ کہتے ہیں کہ داڑھی کو دین کی حیثیت سے جاری نہیں فرمایا، تو میں عرض کروں گا کہ سنت کا تحریری ریکارڈ تو ہمارے پاس ہے نہیں، یہ صرف اعمال ہیں جو مسلمانوں نے عمل سے منتقل کیے ہیں، اور بلا شبہ داڑھی بھی اس میں شامل ہے۔

    Ahmed Ehsan replied 3 weeks, 3 days ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • داڑھی

    Ahmed Ehsan updated 3 weeks, 3 days ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 2, 2025 at 10:34 pm

    داڑھی کے موضوع پر غامدی صاحب کا مضمون ان کی کتاب مقامات میں اور ویڈیو سیریز ملاحظہ کیجیے۔

    پھر کوئی سوال رہ جایے تو یہاں پوچھ لیجیے۔ وڈیو کا لنک یہ ہے۔

    https://www.youtube.com/live/R6pdnjjgDsA?si=Mt32do9VRZ_FH6S_

  • Ahmed Ehsan

    Member February 17, 2025 at 8:39 am

    جی میں نے ویڈیوز دیکھی ہیں، لیکن میرا سوال شاید وہاں ڈسکس نہیں ہوا۔ اگر آپ راہنمائی فرما دیں تو نوازش ہو گی۔

    جزاک اللہ خیرا

You must be logged in to reply.
Login | Register