Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Obligation To Offer Juma Salah In Mosque In Pakistan

Tagged: , ,

  • Obligation To Offer Juma Salah In Mosque In Pakistan

    Posted by Azad Khan on February 2, 2025 at 5:47 am

    جس طرح غمدی صاحب نے آپنے خطبات ڈیلس اور مقامات کتاب میں جو جوابی بیانیہ بیان کیا ہے۔ اس میں نماز جمعہ اور عید ین کے ذیل میں فرمایا ہے کہ یہ صرف ریاست کا کام ہیں کہ وہ ان نمازوں کا اہتمام کرے اس کے علاوہ کسی کی ذمےداری نہیں ہوتی کہ وہ اس کا اہتمام کرے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں تو اس کا باقاعدہ اہتمام تو نہیں ہوتا، اب ہم اس حوالے سے کیا کریں۔ کیا ہمارے اوپر اب یہ لازم ہے کہ ہم یہ نمازیں ادا کریں یا نہیں؟

    Azad Khan replied 1 day, 6 hours ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Obligation To Offer Juma Salah In Mosque In Pakistan

    Azad Khan updated 1 day, 6 hours ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 2, 2025 at 10:30 pm

    پاکستان میں یہ کام علما کے ہاتھو میں ہے اس لیے عام مسلمانوں پر لازم نہیں کہ وہ جمعہ اور عیدیں میں حاضر ہوں۔ البتہ مسلمانوں کے ساتھ ان اجتماعی کاموں میں شامل ہونا چاہیے۔

  • Azad Khan

    Member February 3, 2025 at 4:23 am

    اس بات کا کوئی شرعی مثال اگر موجود ہو تو برائے مہربانی وضاحت فرمائے تاکہ بات ذرا واضح ہوجائے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 4, 2025 at 1:49 am

    جمعے کا اہتمام ہمیشہ سے خلفا کرتے رہے ہیں۔ایسے ہی جیسے حج کا انتظام آج بھی اہل حکومت کر رہے ہیں۔ حج کا خطبہ اور جمعے کا خطبہ خلفا کی طرف سے دیا جاتا تھا۔ اسی کی نشانی ہے کہ ہمارے علما جمعے کے خطبے میں عباسی دور کا عربی خطبہ ہی پڑھتے ہیں۔ یہ تاریخی حقائق ہیں۔ ان میں کسی کو شبہ نہیں۔

    سوال یہ ہے کہ جب اہل حکومت اس کا انتظام نہ کریں تو کیا علما اس کا اہتمام کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس پر ہم نے عرض کیا ہے کہ وہ نہیں کر سکتے۔

  • Azad Khan

    Member February 4, 2025 at 4:55 am

    غمدی صاحب نے ایک جگہ فرمایا تھا کہ جمعہ اور عید ین کیلئے مرادوں اور عورتوں کیلئے جانا لازمی ہیں۔ اور پھر اپنی کتاب میزان میں جمعہ کے نماز کے ذیل میں فرماتے ہے کہ ” اذان ہوتے ہی تمام مسلمان مردوں کےلیے ضروری ہے کہ ان کے پاس اگر کوئی عذر نہ ہو تو آپنی مصروفیات چھوڑ کر نماز کےلیے حاضر ہوجائیں” (صفحہ نمبر 334) اس حوالے سے اگر رہنمائی کریں بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے

You must be logged in to reply.
Login | Register