Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Requirements Of Islam From A Common Muslim

Tagged: ,

  • Requirements Of Islam From A Common Muslim

    Posted by Momin Khan on February 7, 2025 at 12:31 am

    کیا یہ بات صحیح ہے کہ میں ایک عام مسلمان ہی رہنا چاہتا ہوں۔

    مثلا اگر میں یہ چاہتا ہوں کہ کہ میں اپنی زندگی سنوارنے کی کوشش کروں ہر لحاظ سے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ میں دعوت و تبلیغ کا کام نہیں کر سکتا یا نہیں کرنا چاہتا۔

    تو کیا میرے اس عمل پر مواخذہ ہوگا۔

    Umer replied 1 week, 6 days ago 3 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Requirements Of Islam From A Common Muslim

    Umer updated 1 week, 6 days ago 3 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 7, 2025 at 4:47 am

    عام مسلمان پر جو فرض ہے بس اسی پر مواخذہ ہوگا۔ عام مسلمان پر ارکان اسلام کی پابندی فرض ہے۔ حلا ل و حرام میں امتیاز کرنا لازم ہے۔ دعوت و تبلیغ کے معاملے میں اس پر صرف یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے حلقہ تعارف میں اچھی باتوں کی ترغیب دے اور برائی دیکھے تو اس سے منع کرے۔ یہ کام ہم عام طور پر کرتے ہی ہیں۔ دین کی دعوت اہل علم کی ذمہ داری ہے عام آدمی کی نہیں ہے۔

    اللہ نے ارشاد فرمایا ہے: 9: 122

    وَمَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنفِرُوا كَافَّةً ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِّيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَلِيُنذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ

    یہ تو ممکن نہیں تھا کہ مسلمان، سب کے سب نکل کھڑے ہوتے، مگر ایسا کیوں نہ ہوا کہ اُن کے ہر گروہ میں سے کچھ لوگ نکلتے تاکہ دین میں بصیرت پیدا کرتے اور اپنی قوم کے لوگوں کو (اُن کے اِن رویوں پر) خبردار کرتے، جب اُن کی طرف لوٹتے، اِس لیے کہ وہ خدا کی گرفت سے بچتے؟

  • Umer

    Moderator February 8, 2025 at 5:49 am
  • Umer

    Moderator February 8, 2025 at 5:54 am

    Please also refer to the video below from 39:43 to 43:44

    https://youtu.be/a7nEMTUNPJc?t=2383

You must be logged in to reply.
Login | Register