Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions دین اور سیاست

  • دین اور سیاست

    Posted by Ehsan Elahi on February 15, 2025 at 11:37 am

    السلام وعلیکم محترم رہنمائی فرمائے گا دین اور سیاست میں کیا فرق ہے اور کیا سیاست دین کا حصہ ہے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 6 days, 11 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • دین اور سیاست

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 15, 2025 at 10:56 pm

    دین خد اکی رہنمائی ہے کہ انسان کو اس دنیا میں کیوں بھیجا گیا اور اسے کی کرنا ہے تاکہ وہ خدا کی رضا حاصل کر سکے۔ دنیا میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ انسان ایک آزمایش سے علم و عقل اور اخلاق کی آزمایش سے گزرے اچھے برے درست اور غلط میں صحیح انتخاب کرے اپنا تزکیہ کرے اور خدا کی جنت کا مستحق بنے۔

    یہ اخلاقی پوزیشن اسے ہر کام میں قائم رکھنی ہے چاہے انفرادی کام ہو یا اجتماعی۔

    سیاست اجتماع کی تنظیم کا کام ہے۔ اس بارے میں بھی مذہب کی ہدایت ہے کہ عدل سے کام لیا جایے اور باہمی مشورے سے امور انجام دیے جائیں۔ اگر تنازع ہو جایے تو خدا اور رسول کی تعلیمات سے فیصلہ کیا جایے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register