Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions قرآن کا رمضان میں نازل ہونے کا کیا مطلب ہے ؟

  • قرآن کا رمضان میں نازل ہونے کا کیا مطلب ہے ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on February 24, 2025 at 9:15 pm

    قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن رمضان میں نازل کیا گیا۔ اس بات کا کیا مطلب ہے ؟ کیا قرآن ازل سے لوح محفوظ پر نہیں لکھا ہوا موجود ہے ؟ اور لوح محفوظ سے یہ قرآن تو نبوت کے 23 برس تک وقفے وقفے سے مختلف دنوں میں رسول اکرمﷺ پر نازل ہوتا رہا۔ تو قرآن کا رمضان میں نازل ہونے کا کیا مطلب ہے ؟؟

    برائے مہربانی وضاحت کردیں!!

    Aejaz Ahmed replied 4 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • قرآن کا رمضان میں نازل ہونے کا کیا مطلب ہے ؟

    Aejaz Ahmed updated 4 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 26, 2025 at 1:48 am

    نزول قرآن کی ابتدا رمضان سے ہوئی تھی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member February 26, 2025 at 2:06 am

    جزاک اللہ

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن ایک بار میں مکمل طور پر لیلۃ القدر میں لوحِ محفوظ سے آسمان دنیا کے بیت العزت میں منتقل کیا گیا۔

    اس کے بعد، تقریباً 23 سال کی مدت میں قرآن نبی کریم ﷺ پر مختلف اوقات اور مواقع پر وحی کی صورت میں نازل ہوتا رہا۔

    اس بات کی کیا حقیقت ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 27, 2025 at 12:45 am

    یہ ایک تفسیری روایت ہے۔ جو براہ راست رسول اللہ ﷺ سے بھی منقول نہیں ہے۔ اس لیے اس کی حیثیت محض ایک راے کی ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member February 27, 2025 at 12:59 am

    جزاک اللہ خیرا

You must be logged in to reply.
Login | Register