Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Science Clear Incidents Of Reincarnation In This World

Tagged: ,

  • Clear Incidents Of Reincarnation In This World

    Posted by Muhammad Sami Uddin on March 2, 2025 at 3:38 pm

    السلام علیکم،

    یہ بات قرآن کریم میں صاف صاف طور پر بیان کی گئی ہے کہ اللہ اس دنیا میں انسان کو صرف ایک بار زندگی دیتا ہے۔ لہٰذا اسلام میں نقل ارواح () کو کوئی وجود نہیں۔ مگر میں نے حال ہی میں ایک کیس کے بارے میں پڑھا ہے جو اصل میں بھارت کا ہے، جس میں توران سنگھ (عرف ٹیٹو سنگھ) نامی بچہ شروع سے ہی اپنا نام سریش بتایا کرتا تھا، اور اپنے والدین سے اپنے بیوی بچوں اور ایک الگ خاندان کا ذکر کیا کرتا تھا۔ اس کی ان باتوں کی وجہ سے اس کے خاندان نے اسی کے بتائے ہوئے پتے پر جا کر دیکھا تو اس کی بتائی ہوئی تمام باتیں ان پر سب نمایاں ہوئیں، اور وہاں پر ایک سریش الیکٹرونکس نامی دکان بھی تھی، اور وہاں پر اس کی بیوی بھی موجود تھی، جس کا نام اما۔ تھا بالکل اسی طرح جیسا اس نے بتایا تھا۔ اور اس کے سر پر پیدائشی نشان تھے جو اس کے سیدھی کنپٹی پر تھے جو گولی کے نشان کی طرح تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائشی نشانات انسان کے پچھلے جنم سے وابستہ ہوتے ہیں۔ اس کیس میں ری انکارنیشن کے ماہرین بھی جڑ گئے، جنھوں نے اصل میں سریش کے قاتلوں کو قانون کے ذریعے سزا دلوانے میں مدد کی۔ اس کیس نے ہر کسی کو حیران کر دیا تھا۔

    اکثر لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو اُنہیں ڈیجا وو بھی اسی لیے آتا ہے کیونکہ وہ ان کے “پچھلے جنم” کی یادیں ہوتی ہیں۔ اور اس کا سامنا کافی سارے بچوں کو رہتا ہے جو وقت کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے۔

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر اسلام میں نقل ارواح یا ری انکارنیشن نہیں ہے تو اس طرح کے ان سالوڈ کیسز کی کیا حقیقت ہو سکتی ہے، اگر مذہبی لحاظ سے نہیں تو عقلی و سائنسی لحاظ سے؟

    https://youtu.be/WJlkwZ1Gr6w?si=JocXWcN3fMGpu_kP

    https://youtu.be/rTsJC2LKv2I?si=m0cpdOxrvKQIN7FQ

    Muhammad Sami Uddin replied 5 days, 17 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Clear Incidents Of Reincarnation In This World

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 2, 2025 at 10:10 pm

    یہ سب قیاسات ہیں اب تک کوئی علمی حقیقت نہیں بن سکیں، سائنس اس پر کام کر رہی ہے۔ دیکھتے ہیں وہ کیا نتیجہ نکالتی ہے۔ یہ ممکن ہے تو یہ اگر سچ ہے تو یہ سب انسانی سوچ ہی کا کوئی مظہر ہو۔ یا اس میں کوئی جن ملوث ہو۔

    دین میں ہمیں بتا دیا گیا ہے کہ دوبارہ جنم کا کوئی امکان نہیں ہے۔

  • Muhammad Sami Uddin

    Member September 7, 2025 at 12:55 pm

    @Irfan76 جی آپ نے بالکل قابلِ غور باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔ مگر اکثر ایسے لوگوں کے جسموں پر بھی پیدائش سے نشانات ہوتے ہیں۔ یہ جس بچے کا واقعہ میں نے یہاں سوال میں شامل کیا تھا اِس بچے کے بھی سر پر پیدائشی نشان تھا اور جو شخص ہونے کا یہ دعویٰ کر رہا تھا اُسے بھی ٹھیک اُسی جگہ پر گولی لگی تھی۔ یورپ میں کسی ملک ایک واقعہ ہوا تھا کہ دو بچیاں گاڑی کے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ماری گئی تھیں، اور اُن والدین کو اللہ نے پھر سے دو جڑواں بیٹیاں دی تھیں، جن کے جسم پر پیدائش سے وہ نشانات تھے جو ان کی پچھلی بیٹیوں کے زخموں کے مشابہ تھے۔ اور وہ حیران کن طور پر گاڑیوں کے سامنے آجانے سے ڈر جاتی تھیں، اور وہی کھلونے بچپن سے مانگا کرتی تھیں جو ان کی انھی بہنوں کے تھے، ان کے والدین کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی ان بچیوں کو کبھی اس واقعے اور ان کی بہنوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ اِس سب کی کیا ایکسپلینیشن ہو سکتی ہے؟ وضاحت فرمادیجیے۔ بہت شکریہ۔ ✨

    https://youtube.com/shorts/9s327QiEWBU?si=IgBGngbGf5nXK30y

You must be logged in to reply.
Login | Register