Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کیا نماز نہ پڑھنا، روزہ نہ رکھنا منکر ہے ؟؟

  • کیا نماز نہ پڑھنا، روزہ نہ رکھنا منکر ہے ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on March 6, 2025 at 9:38 am

    کیا نماز نہ پڑھنا اور روزہ نہ رکھنا اور حج نہ کرنا منکرات میں سے ہیں ؟؟ اگر ہاں تو وہ جو حدیث میں ہے کہ منکرات کو ہاتھ سے روکنا چاہیئے، اسکا اونچا مقام ہے تو اگر کوئی نماز نہیں پڑھتا، روزہ نہیں رکھتا یا حج نہیں کرتا تو ہم اسے ہاتھ سے کیسے روکیں ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • کیا نماز نہ پڑھنا، روزہ نہ رکھنا منکر ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 7, 2025 at 12:41 am

    منکرات کا اطلاق جانی پہچانی برائیوں پر ہوتا ہے یعنی وہ برائیوں جو سب کے نزدیک بری ہیں چاہے وہ مسلم ہو یا غیر مسلم جیسے جھوٹ بولنا قتل کرنا رشوت لینا وغیرہ۔

    دین کے احکام کے لیے اوامر اور نواہی کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔

    ان کے بارے میں افراد کو بس توجہ دلائی جائے گی۔

    ہاتھ سے منکر کو روکنے کا مطلب اپنے دائرہ اختیار میں کسی برائی کو روکنا ہے ۔ ہر شخص کا دائرہ اختیار مختلف ہوتا ہے۔ عام آدمی اگر گھر کا سربراہ ہے وہ بس اس کا ذمہ دار ہے۔ معاشرے میں منکرات کو روکنا حکومت کا کام ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member March 7, 2025 at 12:45 am

    جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register