-
Surah Ahzab Verse Is Not Abrogated
میری کچھ دیر پہلے بھائی سے بحث ہوئی پردے کے بارے میں ، میں بھائی کو کہہ رہی تھی ، کہ جو سورہ احزاب میں احکامات ہیں وہ اس وقت کے لیے خاص ہیں۔ بھائی کہہ رہے تھے کہ اگر وہ اس حالات کے لیے خاص تھے تو عام خواتین کو اللہ تعالی نے حکم کیوں دیا ہے حجاب کے بارے میں اگر وہ صرف ازواج مطہرات کے لیے تھے۔ وہ کہہ رہے کہ یہ فرض ہے پردہ ۔ اور میں کہہ رہی تھی کہ جو سورہ نور میں ہے وہ جنرل احکامات ہیں۔
وہ کہہ رہے تھے کہ ابھی بھی وہ وقت ہے فتنے کا تو ابھی بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
میں حجاب اور چہرے کو ڈانپنا کو لازم نہیں سمجھتی لیکن میرے بھائی نے مجھے وسوسے میں مبتلا کر دیا ہے ۔
اپ اچھے سے مجھے پردے کے بارے میں بتا دیجئے تفصیل میں ۔
شکریہ
Sponsor Ask Ghamidi