Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions بدر کے قیدیوں سے متعلق ایک روایت

  • بدر کے قیدیوں سے متعلق ایک روایت

    Posted by Abdur Rahman on March 19, 2025 at 1:01 am

    السلام علیکم

    ما كان لنبي أن يكون له أسرى حتى يثخن في الأرض… سورة الأنفال 67 کی جو تفسير اصلاحی اور غامدی صاحب نے کی وہ بالکل صحیح لگتی ہے لیکن اس آیت کے تحت جو روایت بیان کی جاتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے قیدیوں کے بارے میں مشورہ کیا تو حضرت عمر نے کہا کہ انہیں قتل کر دیا جائے اور حضرت ابوبکر نے کہا فدیہ لے کر چھوڑ دیا جائے. نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر کے مطابق فیصلہ کیا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں حضرت عمر کی رائے کو درست قرار دیا اور فدیہ لینے پر ناراض ہوا تو اس روایت کا مفہوم کیا ہے؟

    Abdur Rahman replied 1 day, 4 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • بدر کے قیدیوں سے متعلق ایک روایت

    Abdur Rahman updated 1 day, 4 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 22, 2025 at 12:22 am

    اس مفہوم کی روایات سے

    معلوم ہوتا ہے کہ متعلقہ آیات سے یہ غلط فہمی لاحق ہوئی تھی کہ یہ اس اقدام کے خلاف ہیں جو بدر کے قیدیوں کے لیے گیا۔

    بعد میں یہ غلط فہمی رفع ہو گئی ہوگی مگر اس کی رپورٹ نہ ہو سکی۔

    • Abdur Rahman

      Member March 22, 2025 at 4:06 am

      میں ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکا اگر آپ مزید وضاحت کر دیں تو مہربانی ہوگی

You must be logged in to reply.
Login | Register