Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Namaz Ka Tuutna Or Sjda Saaf

Tagged: 

  • Namaz Ka Tuutna Or Sjda Saaf

    Posted by Zohan Malik on March 20, 2025 at 11:05 am

    السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نماز کن چیزوں سے ٹوٹتی ہے اور کن کن چیزوں سے سجدہ صاف کرنا ہوتا ہے مثلا اگر کوئی بندہ پہلے یا دوسرے رکعت کے اندر سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا بھول جائے تو کیا اس صورت میں سجدہ صاف کرنا لازم ہوگا اور اگر کبھی بندہ یہ بھی بھول جائے کہ میں کس رکعت کے اندر کھڑا ہوں کون سی رکعت پڑھ ۔رہا ہوں تو اس صورتحال میں کیا کرنا ہوگا اور کیا پیشاب کا ایک دو قطرہ نکلنے سے نماز ٹوٹ سکتی ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر اس بندے کا کیا کرے جس کو بیماری ہو اور جن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے مثلا ہوا کا نکلنا اور اگر نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو کیا نماز ٹوٹ جائے گی

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 7 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Namaz Ka Tuutna Or Sjda Saaf

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 day, 7 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 22, 2025 at 12:15 am

    وضو ٹوٹ جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ آدمی کو بیماری ہو تو اسے معافی ہے۔ وہ اپنی نماز مکمل کرے اور ہر نماز کے لیے نیا وضو کر لے۔

    نماز کے اندر کوئی غلطی ہو جائے تو اگر ممکن ہو تو نماز کے اندر ہی اس کی تلافی کر لی جائے اور تلافی ممکن نہ ہو تو اس کے بغیر ہی آخر میں سجدہ سہو کر لیا جایے۔

    تلافی کی ایک صورت یہ ہے کہ ایک رکعت چھوٹ گئی تو اسے پورا کر لیں اور سجدہ سہو کر لیں۔ تلافی کی بغیر کی صورت یہ ہے کہ سورہ ملانا بھول گئے یا چار رکعت کی نماز میں دوسری رکعت میں قعدہ بھول گئے تو اس کے بغیر ہی نماز مکمل کر لیں اور سجدہ سہو کر لیں۔

  • Zohan Malik

    Member March 22, 2025 at 12:20 am

    لیکن کبھی کبھار تو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ میں کون سی رکعت میں کھڑا ہوں تو اس کے لیے کیا کرنا چاہیے کیا نماز توڑ کے دوبارہ نماز شروع کرنی چاہیے یا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 22, 2025 at 1:12 am

    اس صورت میں یقینی صورت کر عمل کرنا چاہیے۔ مثلا دوسری اور تیسری رکعت میں اشتباہ ہو رہا ہے تو اسے دوسری رکعت سمجھ کر نماز مکمل کریں اور آخر میں سجدہ سہو کر لیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register