-
بغیر تلفُظ کے قران پڑھنا
السلام علیکم کیا بغیر تلفُظ کے قران پڑھنا درست بات ہے یعنی اگر کوئی بندہ قران مجید بغیر تجوید کے پڑھے میں یہ تو جانتا ہوں کہ قران مجید کی عربی پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں عربی ایک نا سمجھ آنے والی زُبان ہے سادہ لوگو کےلیے اور جس زبان کی سمجھ نہ ائے اس کا پڑھنے کا کیا فائدہ ہوگا کچھ تُک ہی نہیں بنتا اور غامدی صاحب کا بھی تقریباً یہی موقف ہے لیکن اصل مے میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ ہمارے گھروں میں یہ رواج ہے اور تقریبا مسلمانوں میں یہ شمار کیا جاتا ہے کہ قران مجید عربی کے ساتھ پڑھنا بھی ایک ثواب کی چیز ہے حالانکہ قران مجید کوئی ثواب کی کتاب نہیں لیکن پھر بھی جب وہ عربی پڑھتے ہیں تو بغیر تلفظ کے پڑھتے ہیں مثلاً ح کو ھ اور ع کو الِف ز کو ذ اور بھی جو لفظ آپس مے مِلتے ہیں مطلب لفظوں کا فرق نہیں کرتے اِس میں اور سننے میں آتا ہے کہ اس سے مطلب چینج ہو جاتا ہے جس طرح قُل ھو اللہ احد کا مطلب ہے کہ کہو کہ اللہ ایک ہے اور اور قل ھو اللہ اھد کا مطلب اور بنتا ہے اسی طرح کئی لفظ ہوتے ہیں جو پتہ نہیں چلتے اور مطلب چینج ہو جاتے ہیں تلفظ نہ آنے کی وجہ سے آپ شاید میرا سوال سمجھ رہے ہوں گے جس طرح دیہاتی لوگ قران مجید کو پڑھتے ہیں، تو کیا یہ بے حرمتی نہیں یا اس کا گناہ ہوگا یا نہیں کیونکہ ان کو بھی پتہ نہیں ہوتا وہ تو اپنی طرف سے ثواب کما رہے ہوتے ہیں یہ اُن کی سوچ ہے تو اس کا کیا حل ہے میرے اپنے گھر میں بھی ایسے ہی پڑھا جاتا ہے میرے گھر والے میری یہ بات تو ماننے سے رہے کہ وہ قران مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں اور عربی کے ساتھ نہ پڑھے ان کے نزدیک عربی پڑھنا ثواب ہے تو اس صورتحال میں میں کیا کر سکتا ہوں
Sponsor Ask Ghamidi