Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions نماز تراویح یا نماز تہحجد

  • نماز تراویح یا نماز تہحجد

    Posted by Muhammad Yasir on March 21, 2025 at 5:33 pm

    اسلام علیکم

    میرا سوال جناب غامدی صاحب سے ہے کہ اس رمضان میں اُنہوں نے نماز تراویح اپنے ادارے میں پڑھانے کی اجازت دی اور کہا کہ اس نماز کی(یعنی نفل نماز کی) جماعت اللہ کے نبی سے ثابت ہے انہوں نے اس کی جماعت کروائی مگر آپ پر تو یہ نماز فرض تھی اور دیکھا جائے تو وہ تو اپنی فرض نماز ادا کر رہے تھے جب صحابہ کرام نے پیھے آ کر نماز پڑھی ۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 7 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • نماز تراویح یا نماز تہحجد

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 21, 2025 at 11:24 pm

    ان کے لیے فرض تھی اور باقی لوگ نفل کی حیثیت میں اسے ان کے ساتھ ادا کر رہے تھے۔ اسی طرح اگر کوئی ادمی فرض نماز پڑھ چکا ہو اور پھر دیکھے کہ فرض نماز کی جماعت ہو رہی ہے تو وہ نفل کی نیت سے اس میں شریک ہو سکتا ہے۔

    نوافل کی جماعت کرانے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

  • Muhammad Yasir

    Member March 21, 2025 at 11:37 pm

    وہی تو میراسوال تھا محترم کہ فرض نماز کی جماعت ہو رہی ہو تو نفل کی نیت سے پیچھے پڑھنے میں کوئی مصلہ نہیں مگر نفل نماز کی جماعت کبھی نہیں دیکھی مثلاً اگر نفل کی جماعت ہو سکتی ہو تو پھر مغرب یا عشاۂ کے نفافل بھی جماعت سے کیوں نہیں پڑھتے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 22, 2025 at 1:20 am

    نفل کی جماعت ہو سکتی ہے کیونکہ اس کی کوئی ممانعت نہیں۔ بلکہ صحابہ کی عمل سے بھی ثابت ہے کہ انھوں نے تہجد کی نماز کی جماعت رمضان میں کرائی جو اب تراویح کی نام سے جانی جاتی ہے۔

    اجازت ہونا ایک چیز ہے اور اس پر عمل کرنا یا نہ کرنا یاک چیز۔

    دیگر نوافل میں یہ صورت اختیار نہیں کی گئی۔کوئی کرنا چاہے تو منع نہیں۔ تاہم نوافل اصلا انفرادی عبادت کے طور پر متعارف کروائے گئے ہیں۔ نوافل کے معاملے میں کوئی زیادہ سخت قواعد نھیں ہوتے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register