Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions اہلِ تشیع اور باقی فرقے

  • اہلِ تشیع اور باقی فرقے

    Posted by Usama Jamil on March 27, 2025 at 9:25 pm

    اسلام وعلیکم۔ میرے ماموں جن کا تعلق بہت کٹر دیوبند خاندان سے ہے وہ ہمیشہ اہلِتشیع کو کافر بولتے ہیں جو کہ مجھے بالکل بھی پسند نہیں۔ جیسے کہ غامدی صاحب کے مطابق بھی ہمیں یہ حق کسی نے نہیں دیا کہ ہم کسی کی جنت اور دوزخ کا فیصلہ کرتے پھریں۔ جب میں انکو یہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں اور ان کو وہ ۷۲ فرقوں والی حدیث سناتا ہوں تو یہ وضاحت دے کر بات کو ختم کر دیتے ہیں کہ یہ دیوبندی، سنی، اہلِ حدیث اور بریلوی وغیرہ یہ سب ایک ہی فرقہ ہیں ہم انکو الگ الگ فرقے نہیں بنا سکتے۔ سب بڑی باتوں میں ایک ہی فیصلہ پر متفقہ ہیں ایک دوسرے سے جو الگ ہیں وہ بس چھوٹی سطح پر ہیں اور ان چھوٹی سطح کے مولویوں کی بات اتنا اثر نہیں رکھتی۔

    البتہ جن ۷۲ فرقں کی بات حدیث میں ہوئ ہے وہ سارے کے سارے اہلتشع میں ہیں اورجہنم میں جانے والے وہ فرقے ہیں اور بریلوی، دیوبند، اہلِ حدیث وغیرہ ایک فرقہ ہے جو جنت میں جاۓ گا۔

    آپ لوگ مجھے بتا دیں میں کیسے انکو یہ بات سمجھاؤں کہ ان کو میری یہ بات سمجھ آ جاے

    شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 days, 18 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • اہلِ تشیع اور باقی فرقے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 28, 2025 at 3:05 am

    آپ خود سمجھ لیں کہ اصول دلائل کیا ہیں۔ کیوں کسی کو کافر نہیں کہا جا سکتا۔ اس کے بعد کوئی دوسرا سمجھتا ہے یا نہیں اس سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کوئی قائل نھیں ہوتا تو یہ اس کا حق ہے۔

    تکفیر کے موضوع پر غامدی صاحب کے سیریز دیکھیے۔

    https://youtu.be/6K_6UZ0GFNQ?si=yb4BOgex-FfhPapE

You must be logged in to reply.
Login | Register