Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Seeing Allah Swt In Jannah?

  • Seeing Allah Swt In Jannah?

    Posted by Muhammad Ikrama on April 7, 2025 at 10:57 pm

    متعدد روایات میں یہ بات بیان ہوئی ہے کہ جنت میں دیدارِ الٰہی نصیب ہوگا، مگر سوال یہ ہے کہ یہ سب سے بڑا انعام ہے اس کا صراحتاً ذکر قرآن میں ہونا چاہیے تھا، آہ و چشم گوریوں کا ذکر تو قرآن میں ہے، پھلوں کا ذکر ہے، دستر خوانوں کا ذکر ہے، لیکن سب سے بڑے انعام کا صراحتاً کوئی ذکر نہیں؟؟؟

    جتنی آیات بھی اس ضمن میں پیش کی جاتی ہیں ان سے استنباط ہی کیا جاتا ہے۔

    دوسری طرف ایسی صریح آیات ہیں جو رؤیت کی نفی پر دلالت کر رہی ہیں مثال کے طور پر

    “لا تدرکه الابصار’۔

    . ادرک البصر’ یہ مرکب روئت کے لیے ہی آتا ہے

    کیا اس واضح نص کے ہوتے ہوئے استنباط سے یہ ثابت کرنا درست ہوگا؟

    Kindly address every point.

    Muhammad Ikrama replied 4 days, 6 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Seeing Allah Swt In Jannah?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 10, 2025 at 11:54 pm

    جنت میں بھی خدا کو اس کی اصل حقیقت کے ساتھ نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس لیے آیت کا مدعا جنت میں خدا کے دیدار کے حوالے سے بھی درست ہے۔

    خدا کے دیدار کی نعمت جنت کی نعمتوں کے ضمن میں بیان نہیں ہوئی۔ جنت کی نعمتیں انسانوں کی نفسیات کے مطابق بیان ہوئی ہیں۔ اس میں خدا کے دیدار کی خواہش اس طرح نہیں ہے جیسے دیگر نعمتوں کی ہے۔ خدا کو دیکھنا، جیسے وہ خود کو دکھانا چاہے، ایک حیرت افزا چیز تو ہوگی، مگر صرف اسی کی بنیاد پر جنت میں کوئی بڑی کشش پیدا نہیں کی جا سکتی تھی۔

    اس لیے اس کا ذکر نہیں ہوا۔

    واللہ اعلم۔

  • Muhammad Ikrama

    Member April 12, 2025 at 9:42 am

    شکریہ حضرت لیکن تشنگی باقی ہے۔

    استاذ میزان میں فرماتے ہیں کہ خدا کو بلا شبہ دیکھیں گے۔

    میں نے مانا کہ کیفیت مجہول ہے لیکن یہ دیکھنا جیسا بھی ہے، لیکن دیکھنا تو ہے۔

    اس کے ذکر سے قرآن کیوں خالی ہے، نہ صرف قرآن خالی ہے بلکہ اس دیکھنے کی نفی بھی کر رہا ہے۔

    صرف خدا کے دیدار کی بنیاد پر جنت میں کشش پیدا نہیں کی جا سکتی، مانا لیکن کیا جنت کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے یا نہیں؟

    یقیناً ہے بلکہ مذکورہ نعمتوں سے بھی بڑی نعمت ہے۔

    اس کا ذکر تو لازماً دو ٹوک انداز سے ہونا چاہیے تھا۔

    مزید رہنمائی فرمائیں ۔

You must be logged in to reply.
Login | Register