Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 26:224-227 – Condemnation Of Poetry

Tagged: ,

  • Quran 26:224-227 – Condemnation Of Poetry

    Posted by Zohan Malik on April 9, 2025 at 11:50 am

    السلام علیکم سورہ شعرا کی ایت 224 کے اندر جو شاعروں کے متعلق بات ہو رہی ہے، کہ شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں ،کیا تم نے دیکھا نہیں کہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں مگر وہ جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے ،اس کا مطلب ایمان لائے تو اس میں کچھ مجھے سمجھ نہیں ارہی اس ایت کی تو برائے مہربانی مجھے سمجھا دیجیے گا سمپل خلاصہ میں

    Muhammad Ikrama replied 5 days, 6 hours ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • Quran 26:224-227 – Condemnation Of Poetry

    Muhammad Ikrama updated 5 days, 6 hours ago 2 Members · 5 Replies
  • Muhammad Ikrama

    Member April 9, 2025 at 11:56 am

    غامدی صاحب نے “البیان” میں اس کی وضاحت کی ہے، مزید تفصیل کے لیے تدبر قرآن کا مطالعہ کریں:

    یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کے تقابل میں فرمایا ہے کہ شاعروں کے پیرو تو سیرت و کردار کے لحاظ سے ایسے مہ و آفتاب اور سجدوں میں راتیں بسر کرنے والے نہیں ہوتے۔ تم شاعروں کو بھی جانتے ہو اور اُن کے پیرووں کو بھی۔ اُن میں سے تو ہر ایک دوسرے سے بڑھ کر اوباش، گم راہ، دین و اخلاق کی بندشوں سے آزاد اور جذبات و خواہشات کا غلام ہوتا ہے۔ کیا اندھے ہو گئے ہو کہ اِن دونوں گروہوں کا یہ کھلا کھلا فرق و امتیاز بھی دیکھ نہیں پاتے ہو؟

    یہ قرآن کے تقابل میں فرمایا ہے کہ اُسے شاعری کہتے ہو؟ کہاں اُس کی ہم رنگی و ہم آہنگی کہ ہر آیت اپنے معین ہدف اور طے شدہ مقصد کے تحت صادر ہوتی ہے، اُس میں کسی جگہ کوئی تضاد و تخالف نہیں ہوتا، اُس کے مضامین باہم مربوط، نہایت جچے تلے، دو ٹوک، سراسر دانش و حکمت اور ہر جگہ اپنے اندر راستی، حق اور خیر و صلاح کی دعوت لیے ہوئے ہوتے ہیں، اور کہاں تمھارے شاعر کہ بے لگام گھوڑے کی طرح ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں

  • Zohan Malik

    Member April 9, 2025 at 12:00 pm

    معذرت کے ساتھ میری اردو اتنی اچھی نہیں ہے کیا اپ مجھے اسان الفاظوں میں سمجھا سکتے ہیں خلاصے کے اندر

  • Muhammad Ikrama

    Member April 9, 2025 at 12:05 pm

    ان آیات میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کفار اس قرآن کو شاعری کہہ رہے ہیں جبکہ شاعروں کی پیروی کرنے والے صحابہ جیسے نیک نہیں ہوتے:

    1. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی نیک، عبادت گزار اور باکردار تھے، جبکہ شاعروں کے پیرو عموماً گمراہ، بے باک اور خواہشات کے غلام ہوتے ہیں — دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

    2. قرآن کو شاعری کہنا غلط ہے کیونکہ قرآن کی ہر آیت بامقصد، مربوط اور حکمت سے بھرپور ہے، جب کہ شاعری بے ربط اور خیالات کا بے لگام بہاؤ ہوتی ہے۔

  • Zohan Malik

    Member April 9, 2025 at 12:14 pm

    تو کیا اس سے شاعری کی ممانعت ہو جائے گی کہ ایک طرف قران کے اندر ایا ہے جو سورہ اعراف کے اندر ایا ہے کہ ان پانچ چیزوں کے علاوہ کوئی چیز حرام نہیں اور اوپر زینت بھی کہا گیا ہے ان چیزوں کو یعنی موسیقی اواز کی زینت اور موسیقی میں تو شاعری ہوتی ہے یہ بات تو ٹھیک ہے کہ قران کو شاعری کہنا غلط ہے لیکن شاعرو کی پیروی کرنے والے جیسا کہ اپ نے بھی کہا کہ گمراہ بے باک ہوتے ہیں خواہشات کے کے غلام ہوتے ہیں تو مجھے اس بات کی سمجھ نہیں ارہی تو کیا اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے میں سمجھ سکتا ہوں کہ شاعری بھی غلط ہے یا کیا برائے مہربانی وضاحت کیجئے گا رہنمائی کیجئے گا جزاک اللہ

  • Muhammad Ikrama

    Member April 9, 2025 at 12:18 pm

    نہیں نہیں!

    یہ ایک عمومی تبصرہ ہے کہ شاعر تو عموماً ایسے ہوتے ہیں، لیکن ان آیات میں شاعری کی حرمت بیان نہیں ہوئی۔

    جیسے میں کہوں کہ ” ایک مذہبی آدمی کو فلمیں دیکھنا زیبا نہیں،”

    اس سے فلمیں فی نفسه حرام نہیں ہوتیں، بس ایک عمومی تبصرہ ہے وہ بھی تقابل کی صورت میں

You must be logged in to reply.
Login | Register