-
روحانی تکونی نظام پر جاوید احمد غامدی صاحب کی رائے
بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کائنات میں ایک ایسا روحانی نظام بھی کام کر رہا ہے جو ظاہری اسباب سے ہٹ کر ہے، جس کے تحت کچھ غیر مرئی قوتوں یا ہستیوں کو مختلف امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے — جیسے تدبیرِ کائنات، نظامِ وقت، یا دیگر معاملات کی نگرانی۔ اسے بعض اوقات “روحانی تکونی نظام” جیسے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ میری گزارش ہے کہ اگر جاوید احمد غامدی صاحب نے اس بارے میں کہیں وضاحت فرمائی ہے، تو براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ وہ اس تصور کو دین کی تعلیمات کی روشنی میں کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
Sponsor Ask Ghamidi
In the last 1731 days, 7,906 registered users have posted 61,753 messages under 17,560 unique topics on Ask Ghamidi.