Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions اسرائیلی جھنڈے کی بے حرمتی کرنا درست ہے ؟

  • اسرائیلی جھنڈے کی بے حرمتی کرنا درست ہے ؟

    Posted by Zohan Malik on April 15, 2025 at 11:53 am

    السلام علیکم جیسا کہ اکثر ہم لوگوں کو دیکھتے ہیں سوشل میڈیا پر کہ وہ اسرائیلی جھنڈے کی بے حرمتی کر رہے ہوتے ہیں کیا یہ سب کرنا درست ہے حالانکہ اسرائیل بالکل غلط کر رہا ہے یعنی اسرائیل کی گورنمنٹ لیکن یہ بے حرمتی جھنڈے کے ساتھ کیوں کی جا رہی ہے میرے دماغ میں یہ سوال اتا ہے پھر اور اسرائیل کے لوگوں کو بھی برا بھلا کہا جا رہا ہے اور اسرائیل کے لوگوں کو مطلب اس طرح کہا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیل کے ہیں تو یہ انسان ہی نہیں ہے مطلب اپ خود سمجھ سکتے ہیں انہوں نے ڈائریکٹلی تو نہیں کہا لیکن ان ڈائریکٹلی کہا ہے تو مطلب تو یہی بنتا ہے کہ اسرائیل پہ بم پھینک دو یہ کر دو وہ کر دو تو اس میں بیچارے معصوم لوگ بھی تو رہتے ہیں مطلب یہ سب کرنا کیا درست ہے ہاں ان کی گورنمنٹ کو تو غلط کہہ سکتے ہیں یہ تو میں بھی کہتا ہوں لیکن کیا یہ باقی سب باتیں کرنا درست ہے جھنڈے کی بے حرمتی کرنا ان کے لوگوں کی

    Dr. Irfan Shahzad replied 11 hours, 26 minutes ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • اسرائیلی جھنڈے کی بے حرمتی کرنا درست ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 15, 2025 at 8:25 pm

    یہ غیر مہذب طریقے ہیں۔ طاقت ہو تو آگے بڑھ کر حق چھین لیں۔ طاقت نہیں ہے تو احتجاج کریں مگر بد تمیزی کرنے سے اپنا کردار کی خراب ہوتا ہے۔ اسی طرح لوگ گالم گلوچ بھی کرتے ہیں۔ یہ بھی درست نہیں۔

    عام لوگ جو براہ راست جنگ کا حصہ نہیں دین میں ان کو نقصان پہنچانے کی ممانعت ہے چاہے وہ میدان جنگ میں موجود ہوں اور فوجیوں کی کوئی مدد بھی کر رہے ہوں جیسے ڈاکٹر نرس یا مذہبی پیشوا وغیرہ۔

You must be logged in to reply.
Login | Register