Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Issue Of Qadah When Joining Congregation In The Second Rakah

Tagged: ,

  • Issue Of Qadah When Joining Congregation In The Second Rakah

    Posted by Imran Hussain on April 28, 2025 at 11:56 pm

    اگر میں نماز جماعت میں امام کی دوسری رکعت میں شامل ہوں (میری پہلی رکعت)، پھر امام جب تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوتا ہے، تو جو میری دوسری رکعت ہے، اس میں مجھے قعدہ (تشہد) کے لیے بیٹھنا چاہیے یا امام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Issue Of Qadah When Joining Congregation In The Second Rakah

    Dr. Irfan Shahzad updated 4 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 29, 2025 at 12:16 am

    امام کے ساتھ مکمل نماز کرنا ضروری ہے۔ امام جب نماز مکمل کرے تو آپ اپنی چھوٹی ہوئی رکعات پوری کر لیں۔

  • Imran Hussain

    Member April 29, 2025 at 5:20 am

    غامدی صاحب نے میزان میں لکھا ہے کہ ہر نماز کی دوسری اور آخری رکعت میں نمازی دو زانو ہو کر قعدہ کرتا ہے۔ میری سمجھ کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ دوسری رکعت میں قعدہ کرنا نماز کا لازمی حصہ ہے۔ لیکن اگر میں جماعت میں امام کی دوسری رکعت میں شامل ہوتا ہوں، تو وہ میری پہلی رکعت بنتی ہے، اور میں امام کے ساتھ قعدہ میں بیٹھ بھی جاتا ہوں۔ اس کے بعد جب امام تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوتا ہے، تو میں بھی اس کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہوں، حالانکہ وہ میری دوسری رکعت ہوتی ہے — اور اس میں میں قعدہ نہیں کرتا۔ پھر جب امام سلام پھیرتا ہے تو میں کھڑے ہو کر اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرتا ہوں۔

    میں جس مسلک کو پہلے فالو کرتا تھا، وہاں اس طرح کی صورت میں مقتدی اپنی دوسری رکعت میں قعدہ کرتا تھا، اور پھر کھڑے ہو کر امام کے ساتھ شامل ہوتا تھا، اس طرح دوسری رکعت کا قعدہ ادا ہو جاتا تھا۔ لیکن اس موجودہ طریقے میں میری دوسری رکعت کا قعدہ بظاہر حذف ہو جاتا ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 29, 2025 at 10:50 pm

    جب یہ کہا جاتا ہے کہ دوسری اور چوتھی رکعت کی قعدہ کیا جایے تو یہ معمول کا بیان ہوتا ہے۔ امام کے پیچھے اس کی اتباع میں نماز ادا کرنی ہو تو پھر نماز محض انفرادی نھیں رہتی۔ سنت میں یہی طریقہ رائج ہے کہ امام کے ساتھ نماز مکمل کی جایے گی اور پھر چھوٹی ہوئی رکعات کو بعد میں مکمل کیا جایے گا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register