-
محبت اور گناہ
سوال یہ ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں اللّٰہ اور رسول ﷺ سے محبت کا معیار اور مطلب یہ ہے کہ أن کی ہدایات کی پیروی کی جائے ، جس طرح حدیث میں ہے کہ کوئی شخص أس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب میں أس کو أس کی جان ، ماں باپ سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جاؤ
تو سوال یہ ہے کہ باحثیت انسان میں یا کسی اور شخص سے کوئی گناہ یا غلطی ہو جاتی ہے جیسے کبھی جھوٹ بول دیا یا نماز میں کوتاہی ہوگئ یا کوئی اور گناہ ہوگیا تو اس کا مطلب کہ میں مومن نہیں رہا یا مجھے اللّٰہ اور رسول ﷺ سے محبت نہیں ہے ؟ کیونکہ قرآن و حدیث میں تو یہی نشانی آئی ہے کہ پیروی کی جائے اور اگر کوئی پیروی نہیں کرتا تو اُس کو محبت نہیں ہے ؟
Sponsor Ask Ghamidi