-
حرام کھانے والے کی دعا کا قبول نہ ہونا؟؟
صحیح مسلم کی مشہور روایت ہے کہ اللہ تعالٰی حرام کھانے والے کی دعا قبول نہیں کرتا۔
آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک شخص کا ذکر کیا جو طویل سفر کرتا ہے، جس کے بال بکھرے ہوئے اور بدن غبار آلود ہے (یعنی اس کی حالت ایسی ہے کہ جو دعا کرے وہ قبول ہو)اور وہ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر یارب! یارب! کہتا ہے حالانکہ اس کا کھانا حرام، پینا حرام، لباس حرام، غذا حرام، پھر اس کی دعا کیسے قبول ہوگی۔
(مسلم، ص393، حدیث:2346)
تو سوال یہ ہے کہ پھر اللہ تعالٰی نے شیطان کی درخواست کیوں قبول کی جیسا کہ سورہ الحجر آیات 34 سے 37 تک میں بیان ہوا ہے کیونکہ شیطان تو کھاتا ہی حرام ہے ؟؟ کیا یہ حدیث غلط ہے؟؟
Sponsor Ask Ghamidi