Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia What Is The Real Meaning Of Jihad In Islam?

Tagged: 

  • What Is The Real Meaning Of Jihad In Islam?

    Posted by Zohan Malik on May 3, 2025 at 8:10 am

    السلام علیکم میرا ایک سوال ہے کہ اصل جہاد کسے کہتے ہیں جہاد لفظ کا اصل مطلب کیا ہے کیا یہ جہاد نہیں کہ اپنے اندر کی برائی سے لڑنا مطلب اپ کے اندر جو چل رہا ہے اس کے ساتھ لڑنا اپنے نفس کے ساتھ لڑنا یہ ایک جہاد ہے یا یہ جہاد ہے باہر لوگوں کو سڑکوں پہ مارنا میں اس بات سے تو ایگری کرتا ہوں کہ جہاد فساد فی الارض کی صورت میں ہو سکتا ہے اس کا مطلب یہ اگر میں غلط نہیں تو کوئی بندہ اگر زمین پر فساد کرے یعنی مثلا اس ٹائم ایک زندہ مثال اسرائیل کا ایک صدر تو اسی طرح مطلب اس کو قتل کیا جا سکتا ہے وہ بھی اگر میں غلط نہیں تو قانون کے دائرے کے اندر رہ کے فیصلہ کیا جا سکتا ہے یا پھر کیسے ؟اور دوسرے نمبر پر قتل کا بدلہ جو ہے قتل کیا جا سکتا ہے اور یہ تو میں جانتا ہوں کہ یہ قانون کے دائرے کے اندر رہ کے کیا جا سکتا ہے یعنی جس قانون کی میں بات کر رہا ہوں وارث قتل ہونے والے کے معاف کر دے تو ٹھیک ہے جس کی اسلام بھی شاید یہی بات کرتا ہے ورنہ اسے قتل کیا جائے گا کیا میں غلط ہوں برائے مہربانی رہنمائی کیجئے گا لیکن جس طرح اکثریت کے اندر ایک جہاد لفظ ایک جذباتی جملہ بن گیا ہے میں اس کو کیسے بتاؤں بیان کرو یعنی میرے دل کے اندر تو وہ بات شاید میرے دماغ میں کہیں نہ کہیں اتی ہے لیکن مجھے وہ لفظ نہیں مل پاتے۔کہ میں لفظ کون سے اختیار کروں اس بات کو بیان کرنے کے لیے لیکن پھر بھی کوشش کرتا ہوں یہی بات کہ کہ اج اکثریت جہاد کو لے کے اتنا جذباتی ہے کہ جس کی وجہ سے شاید دہشت گردی بھی کہیں نہ کہیں ریلیٹ کرتی ہے ساتھ یعنی وہ جو دہشت گرد ہے وہ اسلام کے نام پہ لوگوں کو مارتے ہیں اور دوسرے نمبر پر جس طرح قتل کرنا تو ہمارے لیے کوئی عام سی بات ہو گئی ہے ہمارے مسلمانوں کے لیے اگر کسی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی گستاخی کی تو اس کو بھی ہم قتل کرنا کہہ دیتے ہیں غامدی صاحب نے اس کے اوپر ایک کمال کی بات کی ہے کہ ہم اپنے نبی کی عزت بندوق کی نوک پہ کروانا چاہتے ہیں یا پھر کسی سے ایسے کوئی غلطی ہو جاتی ہے قران مجید کے ترجمے کی بات کر دے فرض کریں جس طرح مفتی طارق مسعود صاحب نے بات کی تھی یا جس طرح اور بھی کوئی غلطیاں ہو جاتی ہیں اسلام میں اگر کوئی ریسرچ کرنا چاہتا ہے اسلام کے اوپر اگر کوئی وہ سوال کرتا ہے تو اسے بھی بس کہیں نہ کہیں یہ کہتے ہیں بس اسے قتل کر دیا جائے یہ مولوی جو ہیں ہمارے اگر اپ میری بات سے برا نہ مانے تو میں اپ کو مثالیں دے کر بتانا چاہتا ہوں فرض کریں جس طرح اج ہمارے موجودہ معاشرے کے اندر انجینئر محمد علی مرزا صاحب ہیں یا اور بھی ایسے کئی لوگ ہیں جس طرح سب سے بڑی مثال یہی ہے کہ جاوید احمد غامدی صاحب ہیں ان ہمارے علماء کو لوگ کیوں قتل کرنا چاہتے ہیں کیوں ان کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں مطلب ایک مسلمان اپنے ملک کے اندر محفوظ نہیں لیکن وہ غیر مسلم کے ملک کے اندر محفوظ ہے اس سے بڑی اور شرم کی بات کیا ہوگی ہمارے لیے اور مجھے جو لگتا ہے اگر میں غلط نہیں ہوں تو شاید اس کی بھی کہیں نہ کہیں وجہ ہمارے کچھ گنے چنے مولوی حضرات ہیں جو لوگوں کے اندر جذبات بھرتے ہیں حالانہ کے دین کو جذبات سے نہیں عقل سے سمجھنا چاہیے اگر اپ میرا سوال سمجھ گئے ہیں تو برائے مہربانی رہنمائی کیجئے گا جزاک اللہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 5 days ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • What Is The Real Meaning Of Jihad In Islam?

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 weeks, 5 days ago 2 Members · 5 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 7, 2025 at 4:05 am

    جہاد کا مطلب کوشش کرنا ہے اللہ کے راستے میں۔ اپنے نفس کی تہذیب کرنا، بھی جہاد ہے۔ قرآن کے ذریعے سے تبلیغ دین اور انذار کو بھی قرآن میں جہاد کہا گیا ہے۔ اسی طرح خدا کے دین کی سر بلندی کے لیے رسول کے ساتھ صحابہ نے جہاد کیا اور مظلوم کو ظلم سے بچانے کے لیے مسلمان حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ طاقت رکھتی ہوں تو جہاد کریں۔

    جہاد حکومت کا تحت ہی کیا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ کبھی فساد فی الارض کی صورت اختیار نہیں کر سکتا۔ اور اسی وجہ سے نجی جہاد کی اجازت نہیں یعنی کوئی بھی لوگ جتھا بنا کر جہاد نہیں کر سکتے۔

    جو لوگ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں دین کے نام پر وہ بھی فساد کے مرتکب ہوتے ہیں۔

  • Zohan Malik

    Member May 8, 2025 at 3:01 am

    اسکا مطلب جیش محمد اور لشکرٍ طیبہ یے جتنی بھی تنضیمیں جہاد کی وجہ سے مشہور ہیں دین کے نام پے جتنی بھی تنظیمیں ہیں یہ غلط ہیں اور اسامہ بن لادن کا 9/11 والا حملہ بھی غلط تھا کیونکہ جو عمارتیں گراٸیں گٸ تھیں اس میں صاف ظاہر ہے معصوم عورتیں اور بچے بچیاں یعنی معصوم لوگ بھی ہونگےاور ویسے بھی غیر قانونی تھا تو غلط تو ہے ویسےاور جیش محمد نے انڈیامیں اٹیک کروایاتھا پلوامہ 2019 مطلب اگر یوں کہا جاۓ تو اسلام کو یہی لوگ بدنام کروراۓ ہیں شدت پسندی کہیں لیں یا جو بھی یا اسلام کے نام پے دھبہ ہیں اور اقوامٍ متحدہ میں بھی ان تنظیمات کو دہشت گرد قرار دیا ہے میں اصل میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ کیا جتنی بھی یہ غیر قانونی تنظیمیں ہوتی ہیں یہ ساری کی ساری غلط ہیں اور پھر یہ دین کا نام لے کر دین کو بھی بدنام کرواتے ہیں باقی،کیا اگر ان تنظیموں کے جو لوگ ہیں ان کو قتل کر دیا جائے قانونی طریقے سے مطلب اگر پاکستان کے اندر کوئی تنظیم ہے جیش محمد فرض کریں اگر جیش محمد کے لوگوں کو پاکستانی فوج کی طرف سے قتل کر دیا جائے تو کیا یہ غلط قتل ہوگا گناہ ہوگا کیونکہ یہ لوگ فساد کر رہے ہیں اور بے گناہ لوگوں کی جانیں بھی ان کی وجہ سے جا رہی ہیں میں اس پے تحقیق اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے جس طرح یہ اسلام کا نام لیتے ہیں گویا ایسا لگتا ہے کہ ان سے بڑا کوئی اسلام کا وفادار کوئی نہیں تو پھر بندے کے دماغ میں کہیں نہ کہیں خیال اتا ہے کہ یار فرض کریں اگر ان کا کوئی قتل کر دیا جائے تو یہ گناہ ہوگا یا ایک غلط کام ہوگا اور دوسری طرف ہماری میجورٹی جو مسلم ہے مطلب پاکستان میں تو میجورٹی اگر اپ دیکھیں تو اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا جاتا ہے حالانکہ میری نظر میں وہ صرف ایک قاتل ہے اور کچھ نہیں دہشت گرد بھی کہہ سکتا ہوں اسے میں تو پھر میجورٹی جو ہے یہ انہیں سارے ثبوتوں کے باوجود بھی شہید کی قرار دیتی ہے حالانکہ یہ حملے کی ذمہ داری انہوں نے خود قبول کی تھی کہ یہاں حملہ ہم نے کیا ہے 2004 کے اندر ایک ویڈیو پیغام میں تو اس کا مطلب جو ہماری امت مسلمہ کو جہاد سکھایا جا رہا ہے قران سمجھایا جا رہا ہے وہ صحیح نہیں سمجھایا جا رہا ہمارے علماء کی طرف سے شدت پسند لوگ بنتے جا رہے ہیں جہاد کے نام پہ یعنی ان کی نظر میں تو جیسے غیر مسلموں کا قتل کرنا ثواب کا کام ہو اور اخر میں مجھے یہ بھی بتائیے گا خود کش حملہ کرنا کیسا ہے یعنی اگر کوئی جنگ کے اندر فرض کرے واقعی میں کوئی اصل جہاد ہو رہا ہے جو قران نے بھی جہاد جس کا ذکر کیا ہے وہ اگر جہاد ہو رہا ہے تو اس کے اندر کوئی ایک ہماری طرف سے خود کش حملہ کیا جائے جا کے دشمن کے اندر گھس کر اپنے اپ کو بھی تباہ کیا جاۓ جس میں کیا یہ جائز ہے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 9, 2025 at 4:47 am

    ایک وقت میں ایک سوال کیجیے۔

    نجی جہاد کرنا غلط ہے۔ یہ فساد فی الارض ہے۔ اس کے خلاف حکومت اگر کارروائی کرتی ہے جو یہ جائز ہے۔ ایسے لوگوں کو کارروائی میں قتل کیا جا سکتا ہے۔

    خود کش حملہ اگر ایک جائز جہاد کی ناگزیر ضرورت ہو تو جائز ہے۔ یہ صرف جنگجوؤں کے خلاف ہی ہو سکتا ہے۔ عام لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔

  • Zohan Malik

    Member May 9, 2025 at 5:52 am

    !معذرت چاہتا ہوں سر
    اچھا اخری سوال یہ ہے کہ کیا سیلف ڈیفنس میں قتل کرنا جائز ہے مثلا اگر کوئی چور ڈاکو یا کوئی بھی بندہ ہمیں مارنے کی کوشش کرے ہمارا مال لینے کی کوشش کرے تو کیا اسے قتل کیا جا سکتا ہے کیونکہ اُس وقت کے اندر ممکن نہیں ہوتا کہ کوئی قانونؐ کاروائی کی جائے اگلے بندے کے پاس بھی اسلحہ موجود ہوتا ہے
    اور اس طرح ایک حدیث بھی ملتی ہے تو کیا اس حدیث کو موجودہ معاشرے میں تسلیم کیا جاسکتا ہے
    Mishkat Ul Masabeeh(3513)

    ایسے قصور اور خطائیں جن پر دیت نہیں (صحیح)

    مشکوۃ المصابيح حديث نمبر : 3513 فصل: قصاص کا بیان

    ابوہریرہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی آیا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! مجھے بتائیں اگر کوئی آدمی (ناحق طور پر) میرا مال لینے کے ارادے سے آئے تو میں کیا کروں؟ آپ صلی علیہ اسلام نے فرمایا: ” تم اپنا مال اسے مت لینے دو۔“ اس نے عرض کیا، مجھے بتائیں اگر وہ مجھ سے جھگڑا کرے تو ؟ آپ سلم نے فرمایا: ” تم بھی اس سے جھگڑا کرو۔“ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیں اگر وہ مجھے قتل کر دے؟ تو آپ صلی کیا کہ ہم نے فرمایا: ” تم شہید ہو۔“ اس نے عرض کیا: مجھے بتائیں اگر میں اسے قتل کر دوں ؟ تو آپ سلم نے فرمایا: ” وہ جہنمی ہے۔“ (تم پر کوئی مؤاخذہ نہیں)۔ رواہ مسلم۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 9, 2025 at 10:51 pm

    ذات دفاع میں انتہائی صورت میں قتل کر دینے کا حق ایک عالمگیر قانون ہے۔ دین بھی اسے تسلیم کرتا ہے۔

The discussion "What Is The Real Meaning Of Jihad In Islam?" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now