Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 2:258 – Why Did Abraham (sws) Change His Argument With Nimrod

  • Quran 2:258 – Why Did Abraham (sws) Change His Argument With Nimrod

    Posted by Aejaz Ahmed on May 12, 2025 at 2:36 am

    سورہ البقرہ آیت 258 میں

    اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ رَبِّیَ الَّذِیۡ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۙ قَالَ اَنَا اُحۡیٖ وَ اُمِیۡتُ

    جب ابراہیم نے کہا کہ میرا رب وہ ہے جس کے اختیار میں زندگی اور موت ہے تو نمرود نے جواب دیا : زندگی اور موت میرے اختیار میں ہے۔

    روایت میں آتا ہے کہ نمرود نے سزائے موت کے ایک قیدی کو رہا کردیا اور ایک بے گناہ کا سر قلم کردیا۔

    نمرود کے اس جواب پر حضرت ابراہیم نے موضوع بدل کر کہا :

    قَالَ اِبۡرٰہٖمُ فَاِنَّ اللّٰہَ یَاۡتِیۡ بِالشَّمۡسِ مِنَ الۡمَشۡرِقِ فَاۡتِ بِہَا مِنَ الۡمَغۡرِبِ فَبُہِتَ الَّذِیۡ کَفَرَ ؕ

    سوال یہ ہے کہ حضرت ابراہیم اسی پہلے والے موضوع اللہ کے زندگی اور موت کے اختیار والی بات پر کیوں نہ رہے، انہوں نے موضوع بدل کر مشرق سے سورج نکالنے والی بات کیوں کی ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 2 weeks, 4 days ago 3 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • Quran 2:258 – Why Did Abraham (sws) Change His Argument With Nimrod

    Aejaz Ahmed updated 2 weeks, 4 days ago 3 Members · 5 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 12, 2025 at 5:57 am

    موضوع وہی ہے یعنی خدا کی توحید، حضرت ابراہیم نے مثال کو بدل دیا۔ کیونکہ وہ کٹ حجتی کر رہا تھا۔ دلیل در دلیل میں پڑنے کی بجائے انھوں نے ایک دوسری بڑی مثال پیش کر دی۔ انبیا مناظر نہیں ہوتے اس لیے وہ بات پر بات کرتے نہیں چلے جاتے۔

  • Muhammad Shakeel

    Member May 12, 2025 at 7:11 am

    پہلی بات اپنی سوچ سمجھ کے مطابق ہوئی اور دوسری بات سامنے والے کی عقل سمجھ کے مطابق ہوئی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 12, 2025 at 7:51 am

    محترم ڈاکٹر صاحب، تھوڑا مزید وضاحت کریں کہ اللہ کے کسی کو زندگی اور موت دینے اور نمرود کے زندگی اور موت دینے (یعنی سزائے موت کے قیدی کو چھوڑ دینے اور بے قصور کو مار دینے) میں کیا بنیادی فرق ہے ؟؟

    Dr. Irfan shahzad sahib

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 14, 2025 at 12:49 am

    اللہ بغیر اسباب کے زندگی پیدا کر دیتا ہے۔ جس طرح وہ مردہ چیزوں کے اجزا میں زندگی پیدا کرتا ہے وہ ظاہر ہے کوئی نہیں کر سکتا۔ نطفہ جن چیزوں سے بنتا ہے وہ ان میں زندگی نہیں ہے۔ مگر نطفے سے زندگی پیدا ہو جاتی ہے۔ نمرود تو یہی کر سکتا تھا کہ اپنے عوام میں سے جسے چاہے موت کی سزا دے دے اور جسے چاہے جینے دے۔ اپنے اس اختیار سے اس نے خدائی فعل کے استدلال پر ایک بے بنیاد اعتراض کر کے خلط مبحث کرنے کی کوشش کی۔ ابراہیم علیہ السلام نے بحث میں الجھنے اور وضاحتیں دینے کی بجائے دوسری مثال پیش کر دی جس کا اس کے پاس کوئی بے بنیاد قسم کا جواب بھی نہیں تھا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 14, 2025 at 11:45 am

    جزاک اللہ ڈاکٹر صاحب🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register