Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions حجاب کے بارے میں وضاحت ؟

  • حجاب کے بارے میں وضاحت ؟

    Posted by Zohan Malik on May 13, 2025 at 12:38 pm

    السلام علیکم میں حجاب کے بارے میں پہلے تو جانتا تھا ادھر ادھر سے سنتا رہتا تھا لیکن اج میں چاہتا تھا کہ میں اپنی ایک ریسرچ کروں حجاب کے بارے میں کیا حجاب اسلام کے اندر ہے یا نہیں ہے میں نے سورہ احزاب کی وہ ایت دیکھی تو اس میں یہ کہا گیا کہ کچھ فاسق لوگ جو تھے وہ تنگ کرتے تھے جیسے ایک عام جو ہے وجہ دی جاتی ہے کہ وہ اس وقت کے لیے خاص پیغام تھا چلو ٹھیک ہے یہ بھی بات مانی جاتی ہے لیکن ایک سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس وقت کے لیے خاص پیغام تھا فاسق لوگوں کی وجہ سے منافق لوگوں کی وجہ سے تو اج بھی ایسا دنیا میں ہو رہا ہے کہ جہاں پہ ریپ کیسز ہو رہے ہیں تو کیا اس میں صورت میں کیا کرنا چاہیے اینڈ نمبر دو سورہ نور کی بات اگر کریں کیونکہ قران میں دو جگہ پردے کی بات ہوئی ہے میرے خیال میں اگر میں غلط نہیں ہوں تو پردہ مطلب عورت کے اور مردوں کے جو بھی حیا اور مسئلے مسائل ایسے ہیں سورہ نور کے اندر جس طرح ایا ہے کہ زینت کی چیزیں عورتیں چھپائیں تو کیا چہرہ زینت نہیں ہے اور بال عورت کی زینت نہیں ہے زینت سے مراد تو یہ ہے خوب ہر وہ خوبصورت چیز چلو تو کیا بال صاف ظاہر ہے کہ بال ایک زینت کی چیز ہے اور بال نہ چھپانے کی پھر کیا وجہ ہے مطلب غامدی صاحب کہتے ہیں کہ بال نہیں چھپا بال چھپانا فرض نہیں ہے مستحب ہے لیکن ایک طرف قران کہہ رہا ہے کہ زینت کی چیزوں کو چھپاؤ کیا بال زینت کے اندر نہیں اتے ایک تو مجھے یہ کلیئر کروائیے گا برائے مہربانی اگر ہو سکے تو دونوں ان سورتوں کے جو بھی جہاں تھوڑے تھوڑے شارٹس اور مختصر مختصر مجھے لکھ کر بتائیے گا پلیز
    اب باری اتی ہے احادیث کی تو حدیث کی طرف جانے لگا تو مجھے ایسی حدیث ملی ایک حدیث مجھے ملی کہ جو عورت جو خوشبو لگا کر مردوں میں سے گزر جائے تو وہ صورت نے گویا زنا کیا ہے کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسی ہستی یہ بات کر سکتی ہیں کہ گویا اگر کسی عورت نے خوشبو لگا کر کوئی مردوں میں سے گزر گیا نامحرم میں سے فرض کریں تو وہ اس نے زنا کیے یہ کوئی ایک بات عقل کو ماننے والی ہے ویسے اور حدیث بھی صحیح ہے معاف کیجئے گا میں میں نے تو ایک بار فون اپنا اٹھا کے تکیہ کے اوپر مارا ہے مجھے کیونکہ غصہ ا رہا تھا حدیث کی طرف سے میں نہیں جانتا کہ مجھے اب کیا کرنا ہے اب مجھے صرف ایک مشورہ بھی دے دیں ساتھ کہ مجھے کیا کرنا چاہیے میں جاننا چاہتا ہوں کہ حجاب اسلام میں ہے یا نہیں ہے غامدی صاحب اس بارے میں کیا کہہ رہے ہیں باقی علماء اس بارے میں کیا کہہ رہے ایک میرے جیسا عام بندہ کہاں پہ جائے کس سائیڈ پہ رخ کرے اور اگر فرض کریں میں حجاب کو غامدی صاحب کے ماننے پر قبول کر لو جس طرح غامدی صاحبکا موقف ہے پھر میں سوچتا ہوں کہ کہیں مجھے گناہ نہ ہو کہ میں نے خود تحقیق نہیں کی میں سنتا تو رہا ادھر ادھر سے کہ حجاب لازمی ہے حجاب کرنا چاہیے کیونکہ میجورٹی تو یہی کہتی ہے اور اگر میں غامدی صاحب کوئی صرف میں فالو کر کے سن لوں تو مجھے لگے گا کہ میں نے صرف ایک ہی سنی ہے جو مجھے صحیح لگا ہے میں نے وہی قبول کی ہے اور پھر اگر میں ادھر ادھر سے سنوں گا تو اور سوال اٹھیں گے کچھ سمجھ ہی نہیں ا رہی کہ بندہ ایک طرف سے مطمئن کہاں ہو جو بندہ صحیح فیصلہ لے کے ہاں یار یہ اب بات مجھے صحیح لگ رہی ہے لیکن ایک طرف میں یہ بھی کہتا ہوں کیونکہ صاف ظاہر ہے حجاب کا جو مطلب ہے حجاب اس لیے کیا گیا تھا کہ مرد اور عورت کے اندر حیا کا جو ہے تعلق قائم رہے مطلب حیا کا معاملہ رہے عورت کے شاید حفاظت کے لیے بھی کیا گیا تھا چلو لباس تہذیب والا ہونا چاہیے تعظیم والا ہونا چاہیے یہاں تک تو بات ٹھیک ہے لیکن جب بات اتی ہے کہ عورت کو پورا ایک ڈھک دینا چاہیے میں اس چیز کو برا نہیں گردان رہا کہ یہ ایک ڈھکنا لازمی ہے ایک مستحب چیز ہے چلو ٹھیک ہے کر لیں اگر کوئی عورت کرنا چاہے لیکن اسے لازمی تو نہ دینے کے عورت پورا اپنے اپ کو ڈھکے گی تو وہ اسلام کے باؤنڈری کے اندر ہے ورنہ وہ اسلام کے باؤنڈری کے اندر نہیں ہے وہ گناہ کر رہی ہے یا پھر اس نے مطلب چہرے کا چلو پھر بھی کچھ علماء کہتے ہیں کہ چہرے کا پردہ لازمی نہیں ہے لیکن پھر وہ یہ خیال بھی کرتے ہیں کہ اگر کوئی عورت سر پہ دوپٹہ نہیں کر رہی تو اسے پتہ نہیں کیسا کیسا لقب دیتے ہیں اور کوئی تو ایسی فاسق باتیں کرتے ہیں میں تو کہتا ہوں ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ ا کہاں سے گئے ایسی باتیں عقل کو تسلیم نہیں کرتی کہ کوئی اگر سر پہ دوپٹہ نہیں کرتی تو شیطان اس کے سر پہ پیشاب کر رہا ہے ایسی کوئی باتیں عقل والے لوگ کرتے ہیں اسلام کے لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں برائے مہربانی مجھے مشورہ بھی دیجئے گا کہ مجھے اب کیا کرنا چاہیے صورتحال میں میری باتوں سے لگ رہا ہوگا کہ میں شاید بدخلاق ہو رہا ہوں یا بات کرنے کی تمیز نہیں ہے لیکن میں خود کیا کروں کہ مجھے اس صورتحال میں بھی میں ایک تہذیب کے دائرے کے اندر رہ کے بات کر رہا ہوں لیکن شاید اپ کو اگر لگے کیونکہ میں بھی اپنی جگہ پہ ٹھیک ہوں کہ کہ یار اتنے اختلاف کیوں ہے یہ حدیث کو اس لیے تو میں بار بار میں نے پہلے بھی حدیث کے اوپر سوال کیے ہیں اور اس لیے میں کہتا ہوں اگر ایک قران قران مجید جو ہے نا ہماری کتاب ہے حدیث تو ہماری کتابیں بھی نہیں ہیں یہ تو پتہ نہیں اب بندہ ان کے بارے میں کیا کریں نہ بندہ ان کو نظر انداز کر سکتا ہے کیونکہ قران میں چلو اختلاف ہو بھی کم ہوتا ہے اور ہو بھی تو بندہ کوئی تسلیم کر لیتا ہے بات یعنی قران ایک اسان کتاب ہے بندہ اس کو سمجھ لیتا ہے اور اگر حدیث کو نظر انداز کر دے تو دل میں عجیب سا خیال اتا ہے کہ حدیث کو نظر انداز کر دیا اور اگر اسے قبول کر لے تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ یہ کیا ہے اور اس کی وجہ مجھے شاید کہیں نہ کہیں لگتے کیونکہ بچپن سے جو چیز اپ کو ایک اپ کے ذہن میں بٹھائی جاتی ہے نا وہ اپ کے دماغ میں پھر ایک گہرا اثر کر جاتی ہے جس طرح ہمیں بچپن کے اندر حدیثیں سنا سنا کر حدیثوں کا ایک گہرا یسر کروا دیا ہے کہ حدیث کوئی غلط ہو ہی نہیں سختی اور اگر ان کے ساتھ کوئی صحیح لکھ دے سند کے ساتھ تو پھر تو اور سونے پہ سواگا ہو جاتا ہے کہ فلاں نے اسے صحیح کہا ہے فلاں نے صحیح کہا ہے اب فلاں نے صحیح کہا ہے ہمیں کیسے یقین ائے گا کہ فلاں نے صحیح کہا ہے کیونکہ قران مجید کا تو ہمیں یقین ہے

    برائے مہربانی میرے اس مسئلے کا حل کیجئے گا میں اب حجاب کے بارے میں کیا کروں میں جانتا ہوں میری باتیں تعظیم والی نہیں ہے شاید لیکن برائے مہربانی مجھے سمجھ کر میرے اس مسئلے کا حل بتائیے گا اس صورتحال کے اندر اب مجھے کیا کرنا چاہیے حجاب کے بارے میں مجھے کیا ریسرچ کرنی چاہیے یا نہیں کرنی چاہیے یا کس کو سننا چاہیے کس کو نہیں سننا چاہیے کیونکہ جب احادیث والوں کو سنتا ہوں مطلب میجورٹی کو تو کبھی کبھار میں بات نہیں کہنا چاہتا غصہ بھی ا جاتا ہے کوئی سمجھ نہیں ا رہی کیا کروں

    Dr. Irfan Shahzad replied 5 hours, 50 minutes ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • حجاب کے بارے میں وضاحت ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 13, 2025 at 11:47 pm

    مسئلے پر جو کام ہو چکا ہے اس پر ایک نظر ڈالیں۔ قرآن مجید کی آیات دیکھنے کے بعد ان کی تفاسیر دیکھیے۔ اس کے بعد غامدی صاحب کی کتاب میزان میں مردو زن کے اختلاط کے آداب کا مضمون دیکھیے۔ مقامات میں سر کی اوڑھنی کے عنوان سے مضمون دیکھیے۔ اس موضوع پر جو تفصیلی لیکچر سیریز کی گئی ہے خواتین کا پردہ کے نام سے اسے دیکھیے۔ اس فورم پر پردے کے بارے میں جو گفتگوئیں ہو چکی ہیں، وہ ملاحظہ کیجے۔ اس کے بعد کوئی سوال ہو پیش کیجیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register