-
Depression دین کے بارے میں
Salam ,
سر میرا جو سوال ہے أس کو لے کر آپ کہہ Depression, Anxiety , سکتے ہے کہ مجھے ہے OCD
وہ ہے کہ جس طرح قرآن و حدیث میں حکم ہے کہ ہم نے اپنی جان ، ماں باپ ، مال ، بیوی بچے ، مطلب دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر اللّٰہ اور رسول ﷺ سے محبت کرنی ہے اور یہ سب چیزیں اللّٰہ اور رسول ﷺ پر قربان کرنی ہے
تو اب جب بھی میں کوئی کام کر رہا ہوتا ہوں مطلب ماں باپ کے ساتھ معاملات ، کاروبار ، یا کوئی کھانا کھا رہا ہوتا یا لباس پہن رہا ہوتا ہوں مطلب زندگی کا کوئی کام کر رہا ہوتا ہوں تو یہی خیال آرہا ہوتا ہے کئی ان چیزوں کی محبت میں اللّٰہ اور رسول ﷺ سے اوپر تو نہیں لے کر جارہا اور اسی طرح یہ خیال بھی بار بار آرہا ہوتا ہے کہ کیا چیزیں میں اللّٰہ اور رسول ﷺ پر قربان کررہا ہوں مثلاً جیسے میں کھانا کھا رہا ہوں یا کوئی لباس پہنا ہوا ہے یا کوئی ایسی چیز جو مجھے بہت پسند ہے تو اس کے بارے میں بھی یہی خیال آتا ہے کیا یہ چیز ، لباس ، یا کھانا اللّٰہ اور رسول ﷺ پر قربان ہے اسی طرح ماں باپ ، بہن بھائیوں کے بارے میں ، گھر کے بارے میں بھی یہی خیالات آتے ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے اور میں اپنی زندگی کے لمحات سے لطف اندوز نہیں ہوپاتا ۔ ہر وقت یہی خیالات کیا یہ چیز قربان ہے ؟ کیا اس چیز کی محبت اوپر تو نہیں لے کر جارہا ؟ اور اگر کبھی جیسے کوئی گناہ ہو کوتاہی ہو جائے تو پھر مجھے لگتا ہے میں نے اپنا نفس کی محبت اللّٰہ اور رسول ﷺ سے اوپر لے گیا ہوں اور اب مومن نہیں رہا
Sponsor Ask Ghamidi