Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت

  • رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت

    Posted by Momin Khan on May 24, 2025 at 10:04 am

    میں ابوسعید ۔ – ۳ – عَنْ أَبِيْ ہُرَیْرَۃَ،۱ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ’’کُلُّ أُمَّتِيْ یَدْخُلُوْنَ۲ الْجَنَّۃَ۳ إِلَّا مَنْ أَبٰی‘‘، قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، وَمَنْ یَأْبٰی؟، قَالَ: ’’مَنْ أَطَاعَنِيْ دَخَلَ الْجَنَّۃَ، وَمَنْ عَصَانِيْ فَقَدْ أَبٰی‘‘. ۱۔ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری تمام امت جنت میں داخل ہو گی، سواے اُس کے جس نے جانے سے انکار کر دیا۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ایسا کون ہے جو خود جانے سے انکار کرے گا؟آپ نے فرمایا : جس نے میری اطاعت کی، وہ جنت میں داخل ہوگا اورجس نے میری نافرمانی کی،سو وہی ہے جس نے انکار کر دیا۔
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا مطلب کن امور میں اطاعت ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 days, 14 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 25, 2025 at 12:44 am

    دین اور بھلائی کے امور میں آپ کی اطاعت لازم ہے۔ جو دین اپنے دیا اور جس سنت یعنی ارکان اسلام پر عمل کرنے کا حکم دیا اور اخلاقیات آپ نے سکھائے ان میں آپ کی اطاعت کی جائے گی۔

    • Momin Khan

      Member May 25, 2025 at 1:27 am

      کیا یہاں “انکار” سے مراد کفر والا انکار ہے؟ اور کیا رسول اللہ ﷺ کی اطاعت بھی اُسی اصول کے تحت لازم ہوگی جو قرآن مجید میں سورہ اعراف میں مذکور پانچ حرام چیزوں کے متعلق بیان ہوا ہے؟

      مثال کے طور پر: نبی کریم ﷺ نے عورت کو گھر سے باہر جاتے وقت تیز خوشبو لگانے سے منع فرمایا۔ اب اگر کوئی عورت اس حکم کی خلاف ورزی کرے تو کیا یہ عمل چھوٹے درجے کے گناہ میں شمار ہوگا یا اسے بڑے (کبیرہ) گناہوں میں شمار کیا جائے گا؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 28, 2025 at 7:19 pm

    کبیرہ گناہ تو متعین ہیں جیسے قتل، زنا، شرک، کسی کی زمین جائیداد دبا لینا۔

    ان گناہوں کی طرف لے جانے والے اعمال چھوٹے گناہوں میں آتے ہیں۔ جب تک کبیرہ گناہ نہ کر لیا جائے چھوٹے گناہ چھوٹے ہی رہتے ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register