-
نگاہوں میں حیا
اپنی نگاہوں میں حیا پیدا کرنے سے مراد ہوگا ، مجھے یہ پتا بھی ہے کہ حیا پیدا کرنے سے مراد یہ ہے کہ ہم نے کسی کو گھورنا نہیں ہے مگر تھوڑی کنفیوژن ہے
جیسے میں کسی لڑکی کو دیکھوں گا تو مجھے أس کے چہرے کے نین نقش تو نظر آئے گے اور رنگ بھی اور اس بنیاد پر میں یہ بھی فیصلہ کروں گا کہ یہ لڑکی خوبصورت ہے یا نہیں تو میں نے ایک لڑکی کو دیکھا تو یہ فیصلہ کیا کہ وہ خوبصورت ہے یا نہیں تو کیا یہ چیز بھی چہرے کا جائزہ لینے یا گھورنے میں شامل نہیں ہوگی ؟
اسی طرح جب ہم کو پتا چلتا ہے کوئی لڑکی ہے جو بہت خوبصورت ہے یا اسی طرح میری کوئی کلاس فیلو ہے اور وہ بتاتی ہے کہ میری بہن یا کوئی کزن بہت خوبصورت ہے تو ہمارے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ ہم بھی أس لڑکی کو دیکھے کہ وہ کنتی خوبصورت ہے اور پھر میں أس کو دیکھتا بھی ہوں تو کیا أس کو دیکھنا کہ وہ خوبصورت ہے کیا یہ بھی چہرے کا جائزہ لینے یا گھورنے میں آئے گا
Sponsor Ask Ghamidi