Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Returning Money Given As Loan From Father To A Third Person

Tagged: 

  • Returning Money Given As Loan From Father To A Third Person

    Posted by Muhammad Aliyan Siddiqui on June 4, 2025 at 7:02 am

    میں نے یہ پوچھنا تھا کہ میں نے اپنے ایک دوست کو پیسے ادھار دییے اپنے والد صاحب سے لے کر ،

    تو ابھی مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت ہے تو اگر وہ میرا دوست مجھے پیسے واپس کرتا ہے تو کیا وہ پیسے خرچ کر سکتا ہوں اور بعد میں جب میرے پیسے پاس پیسے آئے گے تو میں والد صاحب کو دے دوں گا

    مطلب نیت ہے کہ بعد پیسے جمع کر کہ والد صاحب کو دے دوں گا ابھی اپنی ضرورت پوری کرلو ، کیا یہ درست ہوگا

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 4 days ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Returning Money Given As Loan From Father To A Third Person

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 weeks, 4 days ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 5, 2025 at 1:17 am

    یہ باہمی مشورے سے طے کر لیجیے۔ یہ اخلاقی معاملہ ہے۔

    اگر والد صاحب کی طرف سے ہدایت ہے کہ پیسے واپس ہوں تو انھیں پہنچا دیے جائیں تو ان کی اجازت کے بغیر انھیں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انھیں مطلع کر دیں کہ آپ بعد میں انھیں لوٹا دیں گے تو یہ درست طرز عمل ہوگا۔

  • Muhammad Aliyan Siddiqui

    Member June 12, 2025 at 10:25 am

    اور اگر میں پیسے خرچ کر لیتا ہوں کیا یہ چیز حرام یا گناہ میں آئے گی

    باقی انہوں نے کوئی ایسی ہدایت نہیں کی تھی کہ پیسے لازمی واپس ہوں مطلب انہوں نے دوست کو پیسے ادھار دییے تھے اور واپسی کا یہی تھا کہ جب دوست کے پاس رقم جمع ہو جائے تو واپس کردے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 15, 2025 at 3:22 am

    جب ادھار دیا جاتا ہے تو وہ واپسی ہی کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس میں کہنے کی ضرورت نہیں کہ لازمی واپس ہوں۔

    جب دوست نے پیسے واپس کر دیے تو اب یہ والد صاحب کے پیسے ہیں اور ان کی اجازت کے بغیر استعمال کرنا درست نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register