-
شرکیہ کُنٹینٹ دیکھنا؟
اَلسَلامُ عَلَيْكم
میں اکثر موویز یا سیریز وغیرہ دیکھنے والا بندا ہوں لیکن جب میں انڈین کونٹینٹ دیکھتا ہوں موویز کے اند مورتی کی پوجا کی جارہی ہوتی ہے جسے وہ اپنی زبان میں بھگوان بھی کہتے اور ڈاٸریکٹ میرے خیال سے ان کی پوجا نہیں کر رہے ہوتے وی بس اسے ایک زریعہ سمجھ رہے ہوتے ہیں اکثر سب کا پتہ نہیں زریعہ یعنی ایسا جیسے میرا باپ اس دنیا میں نہیں ہے میں اس کی تصویر کو دیکھ کے اسے یاد کروں گا ایسے ہی وہ خدا کےلیے سوچتے ہیں کے ہم مورتی دیکھ کر پوجا کرتے ہیں ،،میں غلط بھی ہوسکتا ہوں۔لیکن خیر ان کی فلمز وغیرہ میں مندر ایسی چیزیں دکھاٸ جاتی ہیں تو کیا یہ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ شرک ہم کر نہیں رہے ہوتے اگر وہ شرک ہے تو ہم صرف دیکھتے ہیں
Sponsor Ask Ghamidi