Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Surah At‑Tawbah (9:24)

  • Surah At‑Tawbah (9:24)

    Posted by Momin Khan on June 25, 2025 at 6:25 am

    سورۃ التوبہ آیت 24 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر والدین، اولاد، مال، اور رہائش انسان کو اللہ، رسول ﷺ اور جہاد فی سبیل اللہ سے زیادہ عزیز ہوں، تو ایسے لوگوں کو ہدایت نہیں ملتی۔ کیا کسی مسلمان کا بار بار چھوٹے گناہوں میں مبتلا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے دل میں اللہ اور رسول ﷺسے محبت نہیں کرتا۔ اور وہ بےایمان ہوگیا۔ براے کرام وضاحت فرماے

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 20 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Surah At‑Tawbah (9:24)

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 26, 2025 at 2:33 am

    خدا اور رسول سے محبت کا مطلب نظریاتی وابستگی ہے۔ یعنی اگر بیوی بچوں کی وجہ سے آدمی حرام میں پڑ جائے تو اس نے خدا کے حکم پر بیوی بچوں کی محبت کو ترجیح دے دی۔

    انسانی رشتوں سے محبت کی بنیاد جذبات ہوتے ہیں اور خدا اور رسول سے محبت کی بنیاد نظریات اورعقائد ہوتے ہین۔

    جذبات کی سطح پر ان کا موازنہ نہیں کیا جاتا۔

    • Momin Khan

      Member June 26, 2025 at 7:52 am

      معذرت کے ساتھ، آپ کی بات سمجھ نہیں آئی

      “عام طور پر اگر کوئی شخص چھوٹے گناہ کرتا رہتا ہے، تو کیا وہ قرآن کی اس آیت کی وعید (انتباہ/عذاب) میں آتا ہے؟ اور اگر آتا ہے، تو پھر قرآن کی دوسری آیت میں نرمی کیوں ہے جس میں اللہ فرماتا ہے کہ اگر بندہ بڑے گناہوں سے بچتا رہے تو ہم چھوٹے گناہوں کو معاف کر دیں گے؟ دونوں آیات میں کیسے تطبیق (ہم آہنگی) ہوگی

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 29, 2025 at 2:46 am

    چھوٹے گناہوں سے بچنا عموما مکمل طور پر ممکن نہیں ہوتا اس لیے اللہ نے اپنے بندوں کو ان کے بارے میں نرمی کا اصول دے رکھا ہے۔ ان سے بھی بچنا چاہیے۔ اس کا خدا سے محبت نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    آدمی جب گناہوں کی معافی مانگتا ہے اور بات بار مانگتا ہے گو ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے دل میں خدا کی اہمیت کا قدر ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register