Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Making Will According To Western Constiution

Tagged: 

  • Making Will According To Western Constiution

    Posted by Hamid Munir on July 10, 2025 at 5:12 pm

    ایک پاکستانی جوڑے نے اولاد نہ ھونے کی وجہ سے اپنی فیملی سے ھی ایک بچی اڈاپٹڈ کی اور سارے قانونی تقاضے پورے کر کے ایک غیر مسلم ملک میں لے آئے جہاں وہ بہت سالوں سے رھائش پذیر ھیں کام کی وجہ سے اور شہریت ھے اس ملک کی۔ اب اس ملک میں اپنی ول یا وصیئت لکھوانا چاھتے ھیں ایک بینک میں جہاں اسلامی وصیت کی سہولت بھی موجود ھے اور اس ملک کے مروجہ قانون کے مطابق بھی بھی لکھی جا سکتی ھے۔ سوال یہ ھے کہ کیا یہ شرعاً لازم ھے کہ وہ اسلامی وصیت لکھوائیں کیونکہ اس صورت میں اگر مرد فوت ھو جائے تو اس بچی اور بیوہ کو اسلامی قانون کے مطابق حصہ ملے گا جس میں ان دونوں کا گزارا نہیں ھو سکتا کیونکہ پاکستان میں مرد کی باقی فیملی کو بھی شرعی حصہ جائے گا۔

    کیا وہ اس ملک کے قانون کے مطابق وصیئے لکھوا سکتے ھیں کیونکہ بچی بھی قانونی طور اب اسی جوڑے کی اپنی بچی کے طور پر رجسٹر ھے اور ولدیت میں انہی کا نام ھے۔ کیونکہ مقامی قانون کے مطابق شوھر کی وفات کی صورت میں اسکی بیوی اور یہ بچی قانونی وارث ھونگے اس ملک میں انکی جائیداد کے اور وھاں وہ اپنا گزارا اچھے طریقے سے کر سکتی ھیں۔

    برائے مہربانی اس چیز کی وضاحت فرمائیں کہ دوسری صورت میں وصیئت لکھوانے پر کوئ گناہ کا احتمال تو نہیں ھو گا ۔

    بہت شکریہ۔

    Hamid Munir replied 23 hours, 22 minutes ago 1 Member · 0 Replies
  • 0 Replies

Sorry, there were no replies found.

You must be logged in to reply.
Login | Register