Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Concept Of Honor And Honor Killing In Islam (غیرت اور ننگ کے بارے میں)

  • Concept Of Honor And Honor Killing In Islam (غیرت اور ننگ کے بارے میں)

    Posted by Mohammad Bashir on July 20, 2025 at 12:31 pm

    اسلام علیکم

    جیسے آپ کو معلوم ہے پچھلے دنوں بلوچستان کے علاقے میں ایک کپل جو ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ ان دونوں کو اس علاقے کے لوگوں نے اس بنا پر قتل کیا کہ ان دونوں کی یہ پسند ک شادی ان کی غیرت کو مجروح کیا ہے اور ان لوگوں کے لئے باعث ننگ ہے۔ اس سے قطع نظر کہ ان کا یہ ردعمل صحیح تھا یا غلط میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ ننگ اور غیرت ہے کیا اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 6 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Concept Of Honor And Honor Killing In Islam (غیرت اور ننگ کے بارے میں)

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 23, 2025 at 10:31 pm

    غیرت کا مادہ انسانوں میں فطری طور پر پایا جاتا ہے اس کے ذریعے سے وہ اپنے جان، مال اور آبرو کی حفاظت کر پاتے ہیں۔ اس میں بعض اوقات افراط و تفریط سے بھی کام لیتے ہیں جیسے ہر معاملے میں وہ کرتے ہیں۔ دین انھیں اعتدال کی راہ دکھاتا اور انھیں ان کے اعمال کا ذمہ دار بناتا اور آخرت میں ان کےا عمال کی جواب دہی سے خبردار کرتا ہے۔

    مذکورہ معاملے میں لوگوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر ایک مرد اور عورت کو قتل کیا ہے جس کی اجازت ملکی قانون نہیں دیتا۔

    دین میں یہ سکھایا گیا ہے کہ شوہر کو یقین بھی ہو کہ اس کی بیوی بے وفا ہے تو معاملہ عدالت میں لایا جائے گا جہاں لعان ہوگا۔ عورت اپنا جرم تسلیم کر لے تو شریعت کے مطابق اسے سزا ملے گی مگر جرم کی نوعیت اور مجرم کے حالات کی رعایت کی جائے گی۔ اور اگر عورت جرم قبول نہ کرے تو چار بار قسمیں کھائے گی اور پانچویں بار یہ کہے کہ وہ جھوٹی ہے کہ اس پر خدا کی لعنت ہو۔ اس کے بعد دونوں چاہیں تو ان میں علحدگی کرا دی جایے گی۔

You must be logged in to reply.
Login | Register