Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions طلاق کا مسئلہ

  • طلاق کا مسئلہ

    Posted by Taimur Azhar on July 23, 2025 at 11:20 pm

    السلام علیکم

    میرا ایک دوست ہے

    اس کا یہ مسئلہ ہے اُس کا نام ہم

    علی فرض کر لیتے ہیں

    اس کی شادی 2000میں ہوئی میاں بیوی کی آئے روز مسئلے چلے آئے

    اور 2008 کو جھگڑے کے دوران خاوند نے دو بار طلاق طلاق کہا اور بیوی کی بہن کو فون لگایا کہ میں نے دو طلاق دے دی ہے تُم اپنے بھائیوں کو لے کر آو اور میں اسکو تیسری طلاق دُوں تاکہ اس سے جان چُھوٹے ۔ سالی آئی دونوں کو ٹھنڈا کیا اور بات آئی گئی ہو گئی

    پھر کُچھ عرصہ بعد پھر وہی جھگڑے

    اُس دفعہ خاوند نے کاغذ پر تین دفعہ صرف طلاق طلاق طلاق لکھا اور بیوی

    کی طرف پھینک دیا ۔ بیوی نے منت کی معافی مانگی اور پھر صلح ہو گئی ۔ پھر کئی سالوں بعد وہی جھگڑے اس دفعہ خاوند پر جنون سوار تھا وہ چیخ چیخ کر کہ رہا تھا طلاق طلاق سو دفعہ طلاق ۔

    خاوند نے باہر جاتے کہا کہ میں واپس آوں تو ادھر نہیں ہونا ۔ شام کو جب خاوند آیا تو بیوی کو دیکھ کر غُصہ آگیا مگر بیوی نے اُس سے معافی مانگ لی اور پھر وہ ایک ساتھ رہنے لگے ۔

    اس واقعہ کے کئی سال بعد 2022میں خاوند پاکستان گیا اور اُس کا ایک دوست مولوی ٹائپ تھا

    اس نے اُس کو یہ سب بتایا تو اُس دوست نے کہا تم حرام کاری کر رہے ہو تُم نے تو طلاق دے دی ہے وغیرہ وغیرہ

    خاوند جب واپس آیا تو اُس نے اپنی بیوی کو کہا کہ ہم میں طلاق ہو گئی ہے میں حرام کاری نہیں کر سکتا آج سے میری اور تمہاری راہیں جُدا

    پھر وہ پانچ ماہ بعد ایک گھر میں رہے مگر ملے نہیں اور پھر مکان بیچ کر علحیدہ ہو گے اور آج تین سال ہونے کو ہیں وہ علحیدہ رہ رہے ہیں انکا کوئی رابطہ نہیں مگر دونوں گورنمنٹ کے دستاویزات میں اب بھی میاں بیوی ہیں کیونکہ قانونی طور پر انہوں نے ایک دوسرے کو طلاق نہیں دی

    میری بیوی نے غامدی صاحب کا طلاق پر لیکچر سُنا پھر میں نے سُنا

    اب پوچھنا یہ تھا کہ اگر شرعی طور پر طلاق نہیں ہوئی تو ہم صُلح کی کوشش کریں

    مہربانی کر کے گائیڈ کریں

    بہت شُکریہ

    Taimur Azhar replied 1 day, 5 hours ago 1 Member · 0 Replies
  • 0 Replies

Sorry, there were no replies found.

You must be logged in to reply.
Login | Register