Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Authentication Of Hadees Mubaraka

  • Authentication Of Hadees Mubaraka

    Posted by Faisal Irfan on August 2, 2025 at 3:46 am

    ،السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

    اگر ہم قران شریف کو ترجمے سے پڑھیں اور صرف اس پر عمل کریں تو کیا ہم اللہ تعالی کو راضی کر لیں گے اور جنت پا لیں گے؟؟ یا ہمیں حدیثوں کو بھی اور اسی طریقے سے دل سے ماننا ضروری ہے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 2 days ago 2 Members · 12 Replies
  • 12 Replies
  • Authentication Of Hadees Mubaraka

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 3, 2025 at 12:50 am

    دین پر عمل کرنا مقصود ہے۔ یہ دین ہمیں قرآن اور سنت متواترہ سے ملا ہے۔ سنت متواترہ سے جو دین ملا ہے اس میں نماز روزہ زکوٰۃ حج، نکاح و طلاق، وغیرہ شامل ہیں۔ یہ 27 سنن ہیں۔ ان کی فہرست غامدی صاحب کی کتاب میزان اور الاسلام میں دی گئی ہے۔

    احادیث میں اس دین کی تشریح اور وضاحت ہوتی ہے۔ وہ اگر نہ ہو تو دین میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی تاہم یہ رسول اللہ کا دین کے بارے میں قیمتی علم ہے جس سے جانچ پرکھ کر استفادہ کیا جاتا ہے

  • Faisal Irfan

    Member August 3, 2025 at 4:05 am

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ،

    کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ڈھائی سو سال بعد پیدا ہونے والے چاروں امام صاحب نعوذ باللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ شعور رکھتے تھے،کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی میں یہ احادیث مرتب نہیں کروا سکتے تھے؟

    ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف قران پاک کو فالو کرنے کا حکم دیا۔

    سورہ بقرہ میں اللہ تعالی ایت نمبر 170 میں فرمایا اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو کتاب نازل فرمائی ہے اس کی پیروی کرو تو کہتے ہیں نہیں بلکہ ہم تو اسی چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے

    اپنے باپ دادا کو پایا۔۔

  • Faisal Irfan

    Member August 3, 2025 at 4:08 am

    اور چاروں امام جنھوں نے احادیث مبارکہ مرتب کی ہیں وہ چاروں اپس میں اختلاف رکھتے تھے اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز بھی نہیں پڑھتے تھے۔

    اور اس کے علاوہ ایک بات یہ بھی بہت ضروری ہے کہ اگر اپ کسی امام صاحب کی احادیث کی کتاب کو فالو کر رہے ہیں تو ان کی ساری احادیث کو مانیں یہ کیا بات ہوئی کہ اپ کسی حدیث کو صحیح حدیث کہتے ہیں اور کسی حدیث کو ضعیف حدیث کہہ کے اسے اگنور کر دیتے ہیں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 4, 2025 at 12:52 am

    آپ کے ہاں کئی چیزیں واضح نہیں ہیں۔

    دین صرف قرآن مجید میں نہیں ہے۔ قرآن مجید حکم دیتا ہے رسول کی پیروی کرو۔ چنانچہ ان سے جو دین ملا وہ دو صورتوں میں ہے۔ ایک قرآن جو دین کی علمی بنیادیں فراہم کرتا ہے اور دوسرا سنت متواترہ۔

    احادیت رسول اللہ کی باتیں ہیں ان کی زندگی کا ریکارڈ ہے جس میں کچھ ناقص رویات میں شامل ہیں۔ انھیں قرآن اور سنت کی روشنی میں قبول کیا جاتا ہے۔

    احادیث کو ان کی سند یعنی راویوں کی جناب کے بعد زیر غور لایا جاتا ہے نہ کہ کسی ایک امام کی اتھارٹی پر انھیں قبول کیا جاتا ہے۔

  • Faisal Irfan

    Member August 4, 2025 at 8:05 pm

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔۔ تو گویا اپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ قران شریف مکمل دین نہیں ہے اور اگر قیامت کے روز راویوں اور چاروں امام کی کوئی ایک حدیث غلط ثابت ہو گئی تو ہم اللہ تعالی کو کہیں گے کہ اللہ تعالی ہم نے ان راویوں اور ان چار امام صاحب کو فالو کیا تھا اس پر اللہ تعالی کا ہمارے لیے کیا جواب ہوگا؟

    اپ سے معذرت چاہتا ہوں میرے سوالات ضرور تلخ ہوں گے لیکن جب انسان قران شریف اپنی زبان میں پڑھتا ہے اور سمجھتا ہے تو بہت سی چیزیں اور سوالات ذہن میں پیدا ہوتے ہیں مجھے صرف یہ پوچھنا تھا کہ اگر ہم صرف قران شریف کو پڑھیں اور اس کو فالو کریں تو کیا ہم اخرت میں سرخرو ہو جائیں گے یا نہیں

  • Faisal Irfan

    Member August 4, 2025 at 8:09 pm

    ڈاکٹر صاحب اس کے ساتھ ساتھ میرا ایک ذیلی سوال بھی ہے کہ اپ کے خیال میں جو امام حضرات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے دو ڈھائی سو سال بعد پیدا ہوئے ان کی روایات اور احادیث ایسی ہیں کہ جنہیں ہم یقین کر لیں ؟ کیا انسانی دماغ ایسی بات کو ماننے کے لیے یقین کر سکتا ہے اور اخر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث کے مطابق اپنے اخری خطبے میں یہ کیوں کہا کہ اب میرے بعد تمہارے درمیان میں نہیں ہوں گا تم اس قران کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ، وہ چاہتے تو احادیث اپنی زندگی میں لکھوا ۔۔۔کے جا سکتے تھے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 6, 2025 at 1:40 am

    پہلے آپ قرآن، سنت اور حدیث میں فرق کو سمجھیں۔

    قرآن کہتا ہے کہ نماز ادا کرو۔ نماز آپ کیسے ادا کر یں گے؟ سنت سے نماز ملی ہے۔

    یہی معاملہ پورے دین کا ہے۔

    احادیث کو قرآن مجید اور سنت کے تحت رکھ کر قبول کریں گے اس لیے کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔ جو حدیث قرآن اور سنت کے مطابق نہیں ہوتی اسے قبول نہیں کیا جاتا۔

  • Faisal Irfan

    Member August 6, 2025 at 1:48 am

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ ،

    اپ نے فرمایا کہ قران سے نماز کیسے لیں تو اگر ہم قران شریف کو ترجمے سے پڑھیں اور سورہ بقرہ کی ایت نمبر 125 کا بغور جائزہ لیں تو اللہ تعالی نے صاف صاف طور پر فرما دیا ہے کہ نماز ویسے ادا کریں جیسے مقام ابراہیم پر پڑھی جاتی ہے۔

    لیکن میرے سوال کا جواب اپ نے ابھی تک نہیں دیا کہ مجھے صرف یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر ہم صرف قران کو فالو کریں تو کیا قیامت کے روز ہماری بخشش ہو جائے گی؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 6, 2025 at 2:07 am

    دیکھیے پورے دین پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ پورا دین قرآن میں بیان نہیں ہوا۔ قرآن مجید پڑھیے وہ آپ کو بتائے گا کہ کہاں کہاں دین رسول کے عمل سے لینا ہے۔ جب ایسا ہے تو قرآن کو فالو کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے حکم سے رسول کی اتباع کی جائے۔ اس کے بغیر قرآن کو فالو کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

    رسول کو حکم دیا گیا ہے ملت ابراہیم کی اتباع کرو اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ رسول کی ابتاع کرو۔ عملی نوعیت کی چیزیں وہ رسول کے عمل سے سیکھنے کے لیے ہیں قرآن نے وہ طریقے اور تفصیل قرآن میں پیش نہیں کی۔

  • Faisal Irfan

    Member August 6, 2025 at 2:11 am

    اب ماشاءاللہ اپ اتنی بڑی بات کر رہے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ہمیں سیکھنا ہے تو کیا اتنی بڑی بات جو اپ کر رہے ہیں یہ بات ہمارے پیارے اقا صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی پتہ ہوگی اور اگر وہ چاہتے تو اپنی زندگی میں احادیث مرتب کرواتے لیکن نہیں احادیث کے ہی مطابق انہوں نے اپنے اخری خطبے میں صرف قران شریف کو فالو کرنے کا حکم دیا ،

    ہمارا شعور اور ہماری عقل یہ کیسے مان سکتی ہے کہ جو اشخاص ڈھائی سو سال بعد پیدا ہوئے ہمیں ان کی کتابوں پر عمل کرنا ہے

  • Faisal Irfan

    Member August 6, 2025 at 2:14 am

    اور جہاں تک پورے دین پر عمل کرنے کا سوال ہے انشاءاللہ جب ہم غور و فکر کریں گے تو جیسے نماز کا طریقہ قران شریف سے نکل ایا باقی ساری چیزیں بھی ہم نکال لیں گے اور ویسے بھی غامدی صاحب کے مطابق پانچ عمل ایسی ہیں کہ جس کو اگر ہم فالو کریں تو وہ ہمارے لیے ذریعہ بخشش ہو سکتا ہے اور وہ پانچ عمل قران شریف میں الحمدللہ موجود ہیں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 8, 2025 at 2:06 am

    آپ میری بات پر توجہ نہیں دے رہے۔ میں سنت متواتر کی بات کر رہا ہوں جو تواتر عملی نوعیت کے دینی کام ہیں جیسے نماز روزہ وغیرہ، ی تواتر سے منتقل ہوئے ہیں، یہ احادیث پر منحصر نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register